پیر کو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان قربت سب سے زیادہ زیر بحث رہی۔ اس نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کی دوسری بڑی خبروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صبح کے وقت چین کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر نمبر ون ٹرینڈ تھا ’’مودی پوتن کی کار لے گئے‘‘۔ اسی وقت ملک کے معروف سرچ انجن بیدو پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا موضوع تھا ’’مودی اور پوتن ملے گلے اور مصافحہ کرتے ہوئے کی بات چیت۔‘‘
Number one trend on Weibo right now:
“Modi takes Putin’s car” pic.twitter.com/h1bP8UT1wW
— Aadil Brar (@aadilbrar) September 1, 2025
ان رجحانات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب یہ خبر آئی کہ صدر پوتن نے وزیر اعظم مودی کا تقریباً 10 منٹ تک انتظار کیا تاکہ دونوں رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے مقام سے اپنی دو طرفہ میٹنگ کے مقام تک ایک ساتھ جا سکیں۔ ویبو کو چین میں X کی طرح سمجھا جاتا ہے، جو بات چیت، مختصر پیغامات، ویڈیوز اور حقیقی وقت کی تلاش کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ وہیں Baidu چین کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز پر لوگ مودی اور پوتن کی دوستی کو لے کر بہت پرجوش تھے۔ بہت سے صارفین نے اسے ہندوستان اور روس کے درمیان ’’خصوصی دوستی‘‘ کی علامت قرار دیا۔
The number one search trend on Chinese search engine Baidu right now:
“Modi and Putin hugged and chatted hand-in-hand” pic.twitter.com/z0XvDY2u8Q
— Aadil Brar (@aadilbrar) September 1, 2025
پی ایم موی اپنے ’’کامیاب‘‘ دورۂ چین کے بعد بھارت واپسی کے لیے روانہ
دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 25ویں میٹنگ میں شرکت کے بعد تیانجن کے اپنے دو روزہ دورے کا اختتام کیا۔ انھوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں چینی صدر شی جن پنگ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ہندوستان واپس آنے سے پہلے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’چین کا دورہ کامیاب رہا۔ میں نے یہاں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اہم عالمی مسائل پر ہندوستان کے موقف پر بھی زور دیا۔ اس سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور عوام کا شکریہ‘‘۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے ہندوستان کی سوچ کو تین ستونوں پر مبنی قرار دیا – سیکورٹی، رابطہ اور مواقع۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی اقدامات کرنے، عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے اور اسٹارٹ اپس، نوجوانوں اور ثقافتی تبادلے کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس تیانجن اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور کرغزستان کو ایس سی او کی اگلی چیئرمین شپ سونپی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


