Bharat Express DD Free Dish

Singapore PM meets President Murmu: سنگاپور کے وزیر اعظم پہنچے راشٹرپتی بھون، صدر مرمو سے کی ملاقات

لارنس وونگ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر، مرکزی وزیر صحت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ نے جمعرات کو دہلی میں صدر دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل لارنس وونگ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے حیدرآباد ہاؤس میں وسیع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے۔ دونوں رہنماؤں نے جے این پورٹ پی ایس اے ممبئی ٹرمینل (بی ایم سی ٹی) فیز-2 کا مشترکہ افتتاح بھی کیا، جس میں دونوں ممالک کے عہدیداران موجود تھے۔

اس موقع پر متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ لارنس وونگ نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر، مرکزی وزیر صحت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات خوشگوار رہی اور خاص بھی کیوں کہ یہ سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ ہے۔ انھوں نے تعلیم، ہنر مندی، تحقیق، جدت اور کاروبار کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں نے اساتذہ کی صلاحیت سازی، تحقیق میں اضافہ، ہنر مندی کے نظام کو مضبوط کرنے اور طلبا کے تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

پی ایم لارنس وونگ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے بھارت کے ساتھ سنگاپور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے ترقی یافتہ مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز، پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت (AI) اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں تعاون کی حکمت عملی کا تعارف کرایا۔ یہ لارنس وونگ کا سنگاپور کے وزیر اعظم کی حیثیت سے بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو 2 سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ان کے ساتھ ان کی ہمشیرہ اور کابینہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read