Bharat Express

Jharkhand Politics: جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ہیمنت سورین کو جھٹکا، بجٹ اجلاس میں شرکت کی نہیں ملی اجازت

معروف وکیل کپل سبل، پیوش چتریش اور شرے مشرا نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے بحث کی۔ ای ڈی کی جانب سے اے ایس جی آئی ایس وی راجو نے ہیمنت سورین کی عرضی کی مخالفت کی۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ہیمنت سورین کو جھٹکا

رانچی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی، جے ایم ایم کے ورکنگ صدر اور بارہیٹ کے ایم ایل اے ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

فیصلہ کیا گیا تھا محفوظ

  پیر کے روز ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس میں ہیمنت سورین نے رانچی کی PMLA خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں انہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سوجیت نارائن پرساد کی بنچ میں ہوئی۔ معروف وکیل کپل سبل، پیوش چتریش اور شرے مشرا نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے بحث کی۔ ای ڈی کی جانب سے اے ایس جی آئی ایس وی راجو نے ہیمنت سورین کی عرضی کی مخالفت کی۔

عدالت نے اعتماد کے ووٹ کے دن دی تھی اجازت

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایم ایل اے کورٹ نے ہیمنت سورین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایوان میں موجود رہنے کی اجازت دی تھی۔ تب ہیمنت ای ڈی کی حفاظت میں اسمبلی گئے تھے اور وہاں انہوں نے اپنی گرفتاری کے خلاف ایوان میں زور شور سے بات کی۔ پیر کے روز ہائی کورٹ کے اپنا فیصلہ محفوظ کرنے سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکیل نے یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھا تھا اور کہا تھا کہ پچھلی بار جب انہیں اجازت دی گئی تھی، تو انہوں نے ایوان کا غلط استعمال کیا کرتے ہوئے عدالت پر بھی کئی منفی تبصرہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔