Bharat Express DD Free Dish

All India Weather Update: دہلی میں شدید سردی اور گھنا کہرا، سڑک، ریل اور فضائی آمدورفت متاثر، محکمہ موسمیات کی 7 دن کی وارننگ

جموں و کشمیر میں سردی سب سے زیادہ شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ گلمرگ میں درجہ حرارت صفر سے 6.5 ڈگری نیچے چلا گیا ہے، جب کہ پہلگام میں بھی پارہ منفی 5 ڈگری کے آس پاس بنا ہوا ہے۔

دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ سمیت پورے شمالی بھارت میں سردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں گھنا کہر اچھائے رہنے کے باعث سڑک، ریل اور ہوائی آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سات دن تک حالات میں کسی بڑی بہتری کی امید نہیں ہے اور سردی کا زور برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج 5 جنوری 2026 کو اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، مغربی مدھیہ پردیش اور بہار کے کچھ حصوں میں کولڈ ڈے جیسی صورتحال بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 5 سے 8 جنوری تک، مغربی راجستھان میں 5 سے 9 جنوری تک اور مشرقی راجستھان میں 5 سے 10 جنوری تک شیت لہر چلنے کا امکان ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی 6 اور 7 جنوری کو شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 5 اور 6 جنوری کو شمالی اور وسطی کشمیر کے بلند علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔ اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں بھی 6 جنوری کو بارش یا برف گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسمی ماہرین کے مطابق وسطی اور مشرقی بھارت میں آئندہ تین دنوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کمی آ سکتی ہے۔دہلی اور این سی آر میں موسم زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، قابل ذکر بات  یہ ہےکہ صبح کے وقت ہلکی دھند دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت تقریباً 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور خراب زمرے میں بنی ہوئی ہے۔ 6 جنوری کو دہلی کے کچھ علاقوں میں شیت لہر کا اثر دکھائی دے سکتا ہے۔

اتر پردیش میں سردی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ کانپور، لکھنؤ، پریاگ راج، وارانسی، میرٹھ اور نوئیڈا جیسے شہروں میں شمال مغربی ہواؤں کے سبب سردی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ وہیں جھارکھنڈ میں بھی شیت لہر اور گھنے کہر ےکے باعث عام زندگی اور آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جموں و کشمیر میں سردی سب سے زیادہ شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ گلمرگ میں درجہ حرارت صفر سے 6.5 ڈگری نیچے چلا گیا ہے، جب کہ پہلگام میں بھی پارہ منفی 5 ڈگری کے آس پاس بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں یہاں سردی مزید بڑھنے کے آثار ظاہر کیے ہیں۔محکمہ موسمیات اور انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید سردی اور کہرے کے دوران احتیاط برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ آنے والے دن شمالی بھارت کے لیے نہایت سرد ثابت ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read