Bharat Express DD Free Dish

Rain brings relief in Moradabad and Buldhana: شمالی ہند میں شدید گرمی، دہلی میں سیاحوں کا حال بے حال، مرادآباد اور بلڈھانہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے شمالی ہند کی کئی ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں 15 جون تک ہیٹ ویو کے لیے ریڈ الرٹ ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش اور بہار میں اورنج الرٹ ہے۔

شمالی ہند میں شدید گرمی

نئی دہلی: پورا شمالی ہند ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی زد میں ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے قریب ہے، جبکہ صبح کے وقت 67 فیصد نمی نے گرمی کو مزید ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق شمالی ہند میں اگلے دو دنوں تک گرمی کی لہر اور گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دہلی کے انڈیا گیٹ کی سیر کے لیے آئے سیاح شدید گرمی سے پریشان ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد، تلنگانہ، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے سیاحوں نے کہا کہ ان کے شہروں میں اتنی گرمی نہیں ہے جتنی دہلی میں ہے۔

دہلی کی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

ایک سیاح نے کہا، ’’دہلی کی گرمی نے حال بے حال کر دیا ہے۔ لوگ اپنے سروں کو ٹوپیوں یا دوپٹوں سے ڈھانپ کر اور چشمہ پہن کر گھومنے کے لیے نکل رہے ہیں۔ پانی اور مشروبات کا استعمال کرتے ہوئے وہ انڈیا گیٹ پر چلچلاتی دھوپ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

مرادآباد میں بارش سے موسم خوشگوار

دوسری جانب اترپردیش کے مرادآباد میں جمعرات کے روز اچانک تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے چلچلاتی دھوپ اور گرمی سے پریشان لوگوں نے بارش کی پہلی بوچھار سے ہی راحت محسوس کرنا شروع کردی۔ درجہ حرارت میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی لوگوں نے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں پر بارش کا مزہ لیا جبکہ بچے سائیکل چلاتے ہوئے بارش میں بھیگتے نظر آئے۔ ایک مقامی باشندے کا کہنا تھا کہ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ اب موسم کافی اچھا ہو گیا ہے۔

بلڈھانہ میں ایک گھنٹے تک ہوئی بارش

مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں بھی جمعرات کی صبح 10:30 بجے سے موسم نے اچانک کروٹ لی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان اور تیز بارش نے علاقے کو متاثر کیا۔ بلڈھانہ شہر میں تقریباً ایک گھنٹے تک بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی بڑے درخت گر گئے۔ جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ایک پھل فروش کو بھی نقصان پہنچا۔ بجلی کے کھمبے گرنے سے شہر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ گرج چمک کے باعث لوگ خوف و ہراس میں مبتلا رہے۔

شمالی ہند کی کئی ریاستوں کے لیے الرٹ

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے شمالی ہند کی کئی ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں 15 جون تک ہیٹ ویو کے لیے ریڈ الرٹ ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش اور بہار میں اورنج الرٹ ہے۔ مہاراشٹر اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بارش اور آندھی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گرمی سے بچنے کے لیے کافی پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read