MLA Faheem Irfan Caste Certificate Cancelled: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی فہیم عرفان اور ان کے اہل خانہ کو بڑا جھٹکا، ذات کا سرٹیفکیٹ جعلی قرار، مشکلات میں اضافے کے آثار
اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں سماج وادی پارٹی کے بلاری اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی محمد فہیم عرفان اور ان کے اہلِ خانہ کو بڑا انتظامی اور سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے جانچ کے بعد فہیم عرفان اور ان کے خاندان کے ذات کے سرٹیفکیٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نہ صرف ان کی قانونی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ST Hasan reacts to cricket team selection: ’’کرکٹ ٹیم کے انتخاب میں شفافیت نہیں…حکومت کا ریکارڈ مسلمانوں کے خلاف…‘‘، ایس ٹی حسن کا بڑا بیان
وزیر اعلیٰ کے حالیہ بیان میں حلال سرٹیفیکیٹ پر اٹھائے گئے سوالات پر ایس ٹی حسن نے صاف ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان صرف حلال گوشت ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ جس جانور پر اللہ کا نام نہ لیا جائے یا جسے حلال نہ کیا گیا ہو، اس کا گوشت ہمارے لیے حرام ہے۔ یہ ہماری مذہبی روایت ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا۔
Rain brings relief in Moradabad and Buldhana: شمالی ہند میں شدید گرمی، دہلی میں سیاحوں کا حال بے حال، مرادآباد اور بلڈھانہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے شمالی ہند کی کئی ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں 15 جون تک ہیٹ ویو کے لیے ریڈ الرٹ ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش اور بہار میں اورنج الرٹ ہے۔
Bihar Crime News: بہار کے روہتاس میں ملزمان کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے کیا حملہ، پانچ پولیس اہلکار زخمی
ایک اہلکار نے کہا کہ پولیس پر حملے کے معاملے میں مفصل تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 20 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور دیگر نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مجرموں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
Fire broke out in Moradabad Factory: مرادآباد پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ، چاروں طرف پھیلا دھواں ہی دھواں، سانس لینا ہوا دشوار
اتر پردیش کے مراد آباد کے کٹگھر کوتوالی علاقے میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ یہ آگ اتنی شدید ہے کہ چاروں طرف دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔
Moradabad lynching: مرادآباد موب لنچنگ معاملے میں متوفی مسلم شخص کے خلاف مقدمہ درج، زندہ بچ جانے والا گائے ذبح کرنے کے الزام میں گرفتار؛ قتل کیس میں نہیں ہوئی کوئی گرفتاری
مرادآباد میں ہندوتوا کے ہجوم کے ایک 37 سالہ مسلمان شخص کو گائے کے ذبیحہ کے الزام میں قتل کرنے کے چند دن بعد، پولیس نے بدھ کو اس کے دوست کو گرفتار کر لیا، جو اس وحشیانہ حملے کے وقت اس کے ساتھ تھا۔
Kundarki by-election: کندرکی اسمبلی ضمنی انتخاب، ایس ٹی حسن کا بی جے پی پر طنز، کہا- جتنا دباؤ بنائیں گے، اتنا بڑھے گا ایس پی کا ووٹ
سابق ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کندرکی اسمبلی سیٹ پر ایس پی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ کندرکی اسمبلی سیٹ ایک روایتی سماجوادی سیٹ ہے۔ اس علاقے کے ہندو اور مسلمان ایس پی کو ووٹ دیتے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ایس پی بھاری فرق سے جیتنے والی ہے۔
UP News: تیز گیندباز محمد شامی کے کوچ کو ملی دھمکی، انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ
ایس پی سٹی نے بتایا کہ دیپک نام کا ایک ملزم ہے جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
Uttar Pradesh: مرادآباد کے ایک امام کا گولی مار کر قتل
امام کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر 12 بور کا پستول پڑا ہوا ملا۔
Ruchi Veera: کون ہیں اعظم خان کی خاص روچی ویرا جو مرادآباد سے لڑیں گی الیکشن؟ آخر اکھلیش یادو نے کیوں دیا لوک سبھا کا ٹکٹ؟
سماج وادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد روچی ویرا بی ایس پی میں شامل ہوگئیں۔ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے بجنور سے روچی کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اس دوران انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سال 2023 میں بی ایس پی نے بھی روچی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔





