Bharat Express DD Free Dish

Justice Yashwant Varma Case: جسٹس ورما معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا بیان، نقدی ملنے کی تردید، دہلی فائر سروس کے سربراہ کا بیان بھی آیا سامنے

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما سے متعلق واقعے کو لے کر بہت سی غلط معلومات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس یشونت ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر آگ بجھانے کے دوران بڑی رقم برآمد ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما سے متعلق واقعے کو لے کر بہت سی غلط معلومات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس یشونت ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر آگ بجھانے کے دوران بڑی رقم برآمد ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ورما کے الہ آباد ہائی کورٹ میں تبادلے کی تجویز کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس معاملے کے لیے کالجیم نے داخلی تحقیقات شروع کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اطلاع ملنے پر دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے شواہد اور معلومات جمع کرنے کے لیے داخلی تحقیقات شروع کی ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے، جنھوں نے 20 مارچ کو کالجیم میٹنگ سے پہلے انکوائری شروع کی تھی، آج ہی چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔ اس کے بعد ہی عدالت مزید ضروری کارروائی کرے گی۔

جسٹس ورما کے گھر نہیں ملی کوئی نقدی: دہلی فائر سروس چیف

دریں اثنا دہلی فائر سروس کے سربراہ اتل گرگ نے جمعہ کو کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ پر آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹرز کو کوئی نقد رقم نہیں ملی۔گرگ نے بتایا کہ کنٹرول روم کو 14 مارچ کی رات 11.35 بجے جسٹس ورما کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی اور دو فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فائر ٹینڈر 11.43 بجے موقع پر پہنچ گئے۔ آگ ایک اسٹور روم میں لگی تھی جس میں اسٹیشنری اور گھریلو سامان موجود تھا۔ آگ پر قابو پانے میں 15 منٹ لگے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کے فوراً بعد ہم نے پولیس کو آگ کے واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔ اس کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی ایک ٹیم موقع سے روانہ ہوئی۔ ہمارے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران کوئی نقد رقم نہیں ملی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read