Bharat Express DD Free Dish

Sardar Patel’s birth anniversary: ’رن فار یونٹی‘ میں حصہ لینے کے لیے پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے کی خاص اپیل

وزیراعظم مودی نے اتوار کو ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 127ویں ایپیسوڈ میں کہا تھا کہ سردار پٹیل جدید بھارت کی تاریخ کی سب سے عظیم شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کی شخصیت میں بے شمار خوبیاں ایک ساتھ موجود تھیں۔

نئی دہلی: ملک کے ’آئرن مین‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ اس سال خاص طور پر منائی جا رہی ہے۔ ان کے 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں رن فار یونٹی‘ (Run for Unity) کا اہتمام 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

ہماری تنوع ہی بھارت کی روح

وزیراعظم مودی نے ’ایکتا دیوس بھارت‘ کے دفتری ایکس (X) اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “31 اکتوبر کو ’رن فار یونٹی‘ میں شامل ہوں اور اتحاد و یکجہتی کے جذبے کا جشن منائیں! آئیے، سردار پٹیل کے اکھنڈ بھارت کے خواب کا احترام کریں۔”

ہر سال قومی یکجہتی کے دن (National Unity Day) پر ’رن فار یونٹی‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ دفتری اکاؤنٹ کی ویڈیو پوسٹ میں کہا گیا، “ہماری تنوع ہی بھارت کی روح ہے، اور سردار پٹیل نے اس تنوع کو ایکتا میں پرویا۔ وزیراعظم مودی اسی وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ منائیں، ’رن فار یونٹی‘ میں شامل ہوں اور ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو مزید مضبوط بنائیں۔”

ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

وزیراعظم مودی نے اتوار کو ریڈیو پروگرام ‘من کی بات کے 127ویں ایپیسوڈ میں کہاِ “سردار پٹیل جدید بھارت کی تاریخ کی سب سے عظیم شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کی شخصیت میں بے شمار خوبیاں ایک ساتھ موجود تھیں۔”

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا، “میری سبھی سے گزارش ہے کہ 31 اکتوبر کو سردار صاحب کی جینتی پر ملک بھر میں ہونے والی ’رن فار یونٹی‘ میں ضرور شریک ہوں۔ گاندھی جی سے متاثر ہوکر سردار پٹیل نے خود کو آزادی کی تحریک کے لیے وقف کر دیا۔ ’کھیڑا ستیہ گرہ‘ سے لے کر ’بورسد ستیہ گرہ‘ تک، مختلف تحریکوں میں ان کے کردار کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read