Bharat Express

Sania Mirza in Australian Open 2023: فائنل میں ہار کے ساتھ ختم ہوا کیریئر، آخری میچ کے بعد ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام

Australian Open 2023: ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں آخری میچ کھیلنے کے بعد جذباتی ہوگئیں اور ان کے آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

آسٹریلین اوپن فائنل 2023 میں شکست کے بعد فائنل ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام دیا۔

Australian Open 2023: ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا نے جمعہ کے روز آسٹریلین اوپن کی مشترکہ ڈبلز رنراپ کے طورپراپنے گرینڈ سلیم کیریئرکا اختتام کیا۔ ثانیہ مرزا اوران کے ہندوستانی جوڑی دار روہن بوپنا کو میلبورن پارک میں مشترکہ ڈبلزمیں برازیل کی جوڑی لوئیسا اسٹیفنی اوررافیل ماٹوس سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کواسٹیفنی اور ماٹوس نے مسلسل سیٹوں میں 2-6, (2)6-7 سے  شکست دی۔ برازیلین جوڑی اپنا پہلا گرینڈ سلیم فائنل کھیل رہی تھی۔

اپنے آخری گرینڈ سلیم مقابلے میں رو پڑیں ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا نے اپنا پہلا میجر خطاب 2009 میں میلبورن پارک میں مہیش بھوپتی کے ساتھ جوڑی بناکرجیتا تھا۔ انہوں نے اپنے شاندار گرینڈ سلیم کیریئرکا اختتام میلبورن پارک میں ہی کیا۔ 7 سال بعد 2016 میں ثانیہ مرزا نے سوئس اسٹار مارٹینا ہنگس کے ساتھ جوڑی بنائی اور ٹاپ اسپیڈ کھلاڑی کے طور پر خواتین ڈبلز خطاب جیتا۔ آسٹریلیا کے باہرثانیہ مرزا نے 4 اور گرینڈ سلیم خطاب جیتے۔ انہوں نے ہنگس کے ساتھ 2015 میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتا۔ انہوں نے 2012 میں بھوپتی کے ساتھ فرنچ اوپن کا خطاب جیتا اور 2014 میں برونو سوریس کے ساتھ یو ایس اوپن کا خطاب جیتا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Australian Open (@australianopen)

آنکھ سے آنسو پوچھتے ہوئے ثانیہ کا جذباتی پیغام

اپنا آخری میچ کھیل رہیں ثانیہ مرزا نے جذباتی انداز میں کہا، ‘میرے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005 میں میلبورن میں ہوا تھا، جب میں 18 سال کی کھلاڑی کے طور پرتیسرے دور میں سیرینا ولیمس سے کھیلی’۔ انہوں نے کہا، یہ 18 سال پہلے تھا۔ میرے پاس یہاں بار بارآکرکھیلنے اورکچھ خطاب جیتنے کا موقع رہا۔ اس بار فائنل میں ہم جیت نہیں پائے، لیکن اپنے گرینڈ سلیم کیریئر کو ختم کرنے کے لئے اس سے بہترمقام اورشخص کوئی نہیں تھا’۔ حالانکہ ثانیہ مرزا نے اس دوران اپنے بیٹے اذہان پرخوب پیارلٹایا۔

ثانیہ مرزا نے ساتھ ہی کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بچے کے سامنے گرینڈ سلیم فائنل کھیلوں گی، لیکن یہ میرے لئے بہت خاص موقع ہے کہ میرا 4 سالہ بیٹا اور میرے والدین اور روہن کی اہلیہ یہاں ہیں۔ روہن بوپنا 2017 کے فرنچ اوپن خطاب کے بعد اپنا دوسرا مشترکہ ڈبلز خطاب چاہتے تھے، لیکن رنراپ رہ جانے کے بعد انہوں نے ثانیہ مرزا کی جم کر تعریف کی۔

 -بھارت ایکسپریس