سہارنپور: سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراورسہارنپوردیہات سے رکن اسمبلی آشوملک نے گزشتہ روزقصبہ چوبارہ (سہارنپور) میں جمیعت حمایت الاسلام کے زیراہتمام چلنے والی معروف تعلیمی درسگاہ جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے اکیڈمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اوراسے دیہی تعلیم کے میدان میں ایک سنگِ میل قراردیا۔ اسلامی تعلیمی اداروں کی ترقی واشاعت کے لیے جانے جانے والی تنظیم جمیعت حمایت الاسلام نے تعلیم کے فروغ کے لیے یہ اکیڈمی قائم کی ہے۔ اکیڈمی کا مقصد روایتی تعلیم کے ساتھ جدید تقاضوں کو پورا کرنا ہے، تاکہ دیہات کے بچے معیاری انگریزی تعلیم سے مستفید ہوسکیں۔
آشوملک کا دورہ اورقیادت سے ملاقات
اپنے دورے کے دوران، آشوملک نے تنظیم کے قومی صدر، قاری ابرارجمال سے خصوصی ملاقات کی۔ قاری ابرارجمال نہ صرف ایک معروف عالمِ دین ہیں، بلکہ حال ہی میں وہ وفاقی پارلیمانی کمیٹی برائے وقف ترمیمی بل کے سامنے بھی اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے قومی سطح پرسرگرمِ عمل دکھائی دیئے۔ آشوملک نے اکیڈمی کے قیام پرقاری ابرارجمال اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ “دیہی علاقوں میں انگریزی جیسی زبان کی تعلیم فراہم کرنا واقعی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ یہ اکیڈمی علاقے کے نوجوانوں کوبااختیاربنانے اورانہیں قومی دھارے سے جوڑنے میں کلیدی کردارادا کرے گی۔”
دیہی علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی نوید:
خیال رہے کہ آشو ملک اترپردیش کی 18ویں قانون سازاسمبلی کے رکن ہیں اورسماج وادی پارٹی میں ایک بااثرمسلم چہرہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی اس اکیڈمی میں آمد اورحمایت کومقامی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی کا افتتاح ایک تاریخی پروگرام میں کیا جا چکا ہے، جس میں معروف آرایس ایس رہنما ڈاکٹراندریش کمارنے شرکت کی اوردیہی تعلیم کوبااختیاربنانے پرزوردیا تھا۔
آشوملک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت اورانتظامیہ کوچاہئے کہ وہ اس طرح کے نجی اورفلاحی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے، تاکہ سرکاری اسکولوں کی کمی کوپورا کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بھی اپنی سطح پراس اکیڈمی کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اس موقع پرجمیعت حمایت الاسلام کے دیگرعہدیداران اورمقامی باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تعلیم کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اقدام:
یہ دورہ دیہی علاقوں میں تعلیمی بیداری کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے، جہاں ایک طرف سماج وادی پارٹی کے ایک سینئرلیڈراوررکن اسمبلی تعلیمی اداروں کی حمایت اورسپورٹ کرتے ہوئی دکھائی دے رہے ہیں تووہیں دوسری طرف ایک دینی و فلاحی تنظیم جدید تعلیم کے فروغ میں مصروفِ عمل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





