Bharat Express DD Free Dish

Putin India visit 2025: روس یوکرین جنگ کے بعد پوتن کا ہندوستان کا پہلا دورہ، کئی اہم معاہدوں پر ہو سکتے ہیں دستخط

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے استقبال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے شاندار استقبال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، جس کے بعد وزیراعظم مودی اور پوتن ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔ یہ پوتن کا روس۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلا بھارت دورہ ہے۔ ان کے اعزاز میں وزیراعظم نریندر مودی آج شام ایک نجی ڈنر کا اہتمام بھی کریں گے۔کہا جا رہا ہے کہ اس دوران بھارت اور روس کے درمیان کئی اہم معاہدے ہو سکتے ہیں، جن میں ایس 400 میزائل سسٹم کی خرید بھی شامل ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا بھارت کا آخری دورہ 6 دسمبر 2021 کو ہوا تھا، یعنی روس۔یوکرین جنگ کے بعد وہ پہلی بار بھارت آ ئے ہیں۔

بھارت اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پریہ دورہ

صدر پوتن کا یہ دورہ بھارت اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔ 2000 میں صدر پوتن اور بھارت کے اُس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کیے تھے، جس سے اس تعلق کا آغاز ہوا۔

پوتن کا سرکاری پروگرام:

پوتن کا سرکاری پروگرام جمعہ 5 دسمبر کو ہوگا۔ اس کا آغاز راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو کے ساتھ ملاقات سے ہوگا۔ وہاں سے صدر پوتن راج گھاٹ جا کر یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس جائیں گے۔ سربراہی اجلاس کے دوران پوتن وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، جہاں خام تیل کے سودے، ایس 400 میزائل سسٹم کی خرید اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔

پوتن روسی سرکاری براڈکاسٹر آر ٹی کے نئے انڈیا چینل کا افتتاح کریں گے

 صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو پوتن کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ بھی دیں گی۔ اجلاس کے بعد پوتن روسی سرکاری براڈکاسٹر آر ٹی کے نئے انڈیا چینل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ صدر مرمو کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے بھارت سے روانہ ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read