عالمی یوم خواتین کے موقع پر شرد پوار کی پارٹی این سی پی (شرد چندر) کی خواتین ونگ کی ایک لیڈر نے صدر دروپدی مرمو کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین پر ہونے والے مظالم کے پیش نظر انہیں ایک قتل کرنے پر سزا میں چھوٹ دی جائے۔ اس خاتون لیڈر کا نام روہنی کھڈسے ہے جس نے صدر کو لکھا اپنا خط سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا ہے۔
मा. द्रौपदी मूर्मू
राष्ट्रपती, भारत @rashtrapatibhvnविषय :- एक खुन माफ करणेबाबत
महोदया,
सर्वात प्रथम आपल्याला जागतिक महिला दिनाच्या हार्दिक शुभेच्छा ! आपला देश हा महात्मा बुद्ध आणि महात्मा गांधींचा देश म्हणून ओळखला जातो. जे शांतीचे अहिंसेचे मोठे प्रतीक आहे तरी आपली क्षमा… pic.twitter.com/bE8JMogdZ7
— Adv Rohini Eknathrao Khadse (@Rohini_khadse) March 8, 2025
این سی پی (شرد چندر) کی خواتین ونگ کی صدر روہنی کھڈسے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ کو لکھے ایک خط میں کہا کہ خواتین جابرانہ ذہنیت، عصمت دری کی ذہنیت اور شرپسندانہ ذہنیت کے رجحان کا خاتمہ چاہتی ہیں۔روہنی کھڈسے نے اپنے خط میں لکھا کہ خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔ ہم تمام خواتین کی جانب سے ایک قتل کے جرم میں سزا میں معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ انہوں نے یہ خط ممبئی میں 12 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ کے حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے۔
روہنی کھڈسے نے اپنے خط میں ایک سروے رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ بھارت خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک ہے کیونکہ ان کے خلاف اغوا اور گھریلو تشدد سمیت کئی جرائم کیے جا رہے ہیں۔ کھڈسے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد ہمارا مطالبہ مان لیا جائے گا۔آپ کو بتادیں کہ روہنی کھڈسے مہاراشٹر کے جلگاؤں ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک کی صدر بھی ہیں۔ وہ مہاراشٹرا این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڈسے کی بیٹی ہیں۔ ایکناتھ کھڈسے نے 2020 میں پارٹی میں نظر انداز ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی چھوڑ دی۔ اس کے بعد انہوں نے 2024 میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


