Bharat Express DD Free Dish

Republic Day Parade Cost: دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ پرکتنا ہوتا ہے خرچ؟ ٹکٹ بیچ کرحکومت کی کتنی ہوتی ہے کمائی؟ جانئے پوری تفصیل

دہلی میں منعقد یوم جمہوریہ پریڈ پرحکومت کتنا خرچ کرتی ہے اور ٹکٹوں کی فروخت سے کتنی کمائی ہوتی ہے۔ 1950 سے لے کر 2026 تک کے خرچ اورکمائی کا پورا اعدادوشمار یہاں پڑھیں۔

Republic Day Parade cost: پیرکے روز یعنی 26 جنوری 2026 کو ملک اپنا 77واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپریوروپی کونسل کے چیئرمین اینٹونیوکوسٹا اوریوروپی کمیشن کی چیئرمین ارسولا وان ڈیرلین شامل ہوئے ہیں۔ ہرسال کی طرح اس باربھی شاندارفوجی پریڈ بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس میں ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اورتکنیکی ترقی کی نمائش کی جا رہی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حکومت اس فوجی پریڈ پرکتنا خرچ کرتی ہے اورٹکٹوں کی فروخت سے اسے کتنی آمدنی ہوتی ہے؟ آئیے آپ کواس بارے میں بتاتے ہیں۔

پہلے یوم جمہوریہ کا خرچ

پہلے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں بے حد سادگی سے جشن منایا گیا تھا۔ 1950 میں جب ہندوستان نے پہلا یوم جمہوریہ منایا تھا تب کل خرچ تقریباً 11,250  روپئے تھا، جسے بعد میں 11,093 روپئے بتایا گیا۔ وقت کے ساتھ یہ خرچ مسلسل بڑھتا گیا۔ سال 1956 میں یہ خرچ 5,75,000 روپئے رہا۔ جبکہ 1971 میں 17 لاکھ 12 ہزار روپئے تھا۔ 1973 میں 23,38,000 روپئے اور1988 میں 69,69,159 روپئے تک پہنچ گیا۔ پہلے یوم جمہوریہ کے موقع پردہلی میں بے حد سادگی سے جشن منایا گیا تھا۔ اس وقت راحت کیمپوں اوردیہی اسکولوں میں پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔ بچوں کویادگارکے طورپرپلیٹیں دی گئیں جبکہ خواتین قیدیوں میں مٹھائیاں اورکھلونے تقسیم کیے گئے۔

سال 2015 میں 320 کروڑ روپئے کا خرچ

آرٹی آئی سے حاصل ایک جانکاری کے مطابق، سال 2015 میں دہلی ری پبلک ڈے پریڈ کے لئے حکومت نے تقریباً 320 کروڑ روپئے خرچ کئے تھے۔ جبکہ ٹکٹ بیچ کر آمدنی محض 34 لاکھ روپئے ہی رہی۔ سال 2018 سے 2020 کے درمیان حکومت کوٹکٹوں کی فروخت سے اوسطاً 34 لاکھ روپئے سالانہ کی آمدنی ہوئی۔ کورونا بحران میں ناظرین کی تعداد محدود ہونے کے سبب 2021 میں یہ کمائی گھٹ کر10.12 لاکھ روپئے اور2022 میں صرف 1.14 لاکھ روپئے رہ گئی۔ کورونا کے بعد 2023 میں جب بڑی تعداد میں لوگ پریڈ دیکھنے پہنچے تو تکٹ فروخت سے حکومت کو28.36 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی۔

10,000 خصوصی مہمان

تقریباً 10,000 مہمان خصوصی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ ان میں سائنسدان، کھلاڑی، کسان، خواتین کاروباری، اسٹارٹ اپ کے بانی، دستکار، سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین، معذورافراد، قبائلی نمائندے اورمختلف سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والے شامل ہیں۔ ان کی شمولیت سے عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اورقوم کی تعمیرمیں معاشرے کے تمام طبقات کے کردارکو اجاگرکیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read