Bharat Express DD Free Dish

Ramdas Athawale Slams Rahul Gandhi: وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راہل گاندھی کو بتایا وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا راستہ

مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے سڑکوں پر احتجاج نہیں بلکہ انتخابی میدان میں مقابلہ کرنا ہوگا۔

مرکزی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان انتخابی عمل اور ووٹر لسٹوں کی نظرثانی (ایس آئی آر) کو لے کر جاری تنازع تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔ اسی درمیان مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آئین کے دائرے میں چلتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا راستہ سڑکوں پر احتجاج کرنا نہیں بلکہ انتخابات میں مقابلہ کرنا ہے۔

ووٹر لسٹوں کی نظرثانی پر پیش کیا اعداد و شمار

اپوزیشن کی جانب سے ووٹ چوری اور بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کیے جانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے رام داس اٹھاولے نے 13 کروڑ ووٹروں کی نظرثانی سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پورے عمل کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف بنانا تھا۔

ان کے مطابق:

6.2 کروڑ نام: ایسے لوگوں کے تھے جو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہوچکے تھے اور ان کے نام دوسری جگہوں پر بھی درج تھے۔

2.8 کروڑ ووٹر: ایسے تھے جن کا انتقال ہوچکا تھا، اس لیے ضابطے کے مطابق ان کے نام حذف کیے گئے۔

3 کروڑ ووٹر: ایسے تھے جنہوں نے مقررہ وقت پر اپنے پتے کی معلومات اپ ڈیٹ نہیں کی تھیں۔

تقریباً 1 کروڑ ووٹر: ایسے تھے جو ایک ضلع سے دوسرے ضلع یا گاؤں سے ممبئی جیسے بڑے شہروں میں منتقل ہوگئے تھے، تاکہ ایک ہی شخص کا نام دو مقامات پر درج نہ رہے۔

انڈیا اتحاد شدید پریشانی میں ہے: رام داس اٹھاولے

رام داس اٹھاولے نے راہل گاندھی، سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور اکھلیش یادو سمیت اپوزیشن کے کئی لیڈرؤں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال سے پوری طرح بوکھلائے ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں غریبوں کو مفت راشن، پکے مکانات، جن دھن کھاتوں اور بہتر بنیادی سہولتوں کا فائدہ مل رہا ہے۔ اٹھاولے نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسے اقتدار میں آنا ہے تو اگلے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، کیونکہ عوام کی حمایت سے ہی ملک کی سمت طے ہوتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read