نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارراج پال یادوکوبڑا جھٹکا دیتے ہوئے چیک باونس کے کئی معاملوں میں ان کے جرم ثابت ہونے اورسزا کوبرقراررکھا ہے۔ جسٹس سورن کانتا شرما کی بینچ نے اداکارراج پال یادوکے ذریعہ نچلی عدالت کے فیصلے کوچیلنج دینے والی عرضیوں کوخارج کرتے ہوئے جرم کوبرقراررکھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے اداکارراج پال یادوکوچیک باؤنس ہونے کے تمام 7 معاملات میں تین-تین ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔ اس لئے وہ کل تین ماہ ہی جیل میں گزاریں گے۔ عدالت نے ہرمعاملے میں 1.05 کروڑکا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ اس طرح ساتوں معاملوں میں کل جرمانہ 7.35 کروڑروپئے بنتا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق، ہرایک معاملے میں ایک کروڑ4 لاکھ 75 ہزارشکایت کنندہ کواور25 ہزارریاست کوادا کئے جائیں گے۔ جسٹس سوریہ کانتا شرما نے کہا کہ راج پال یادوکوعدالت میں دیئے گئے اپنے انڈرٹیکنگ پرعمل کرنے کے لئے کئی مواقع دیئے گئے، لیکن انہوں نے باربارمواقع ملنے کے باوجود اس پرعمل نہیں کیا۔
جج نے کہا- راج پال یادو کوکئی بارملے مواقع
جسٹس سورن کانتا شرما کی بنچ نے اداکارراج پال یادو کی طرف سے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کوخارج کردیا اوران کی سزا کوبرقراررکھا۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے کہا کہ راج پال یادوکوعدالت میں دیئے گئے اپنے حلف نامہ کی تعمیل کے لئے متعدد مواقع فراہم کئے گئے، لیکن انہوں نے بار بارمواقع کے باوجود تعمیل نہیں کی۔
عدالت نے لگایا جرمانہ
عدالت نے ہرمعاملے میں 1.05 کروڑ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ اس طرح ساتوں معاملوں میں کل جرمانہ 7.35 کروڑ بنتا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق، ہرایک معاملے میں ایک کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار شکایت کنندہ کواور 25 ہزار ریاست کو ادا کئے جائیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ راج پال یادو نے سال 2010 میں ایک فلم بنائی تھی۔ اس کا نام’اتا، پتا، لاپتا‘ تھا۔ فلم کے لئے راج پال یادو نے 5 کروڑ روپئے کا لون لیا تھا۔ حالانکہ راج پال یادو کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوسٹمنٹ تھا۔ راج پال یادو یہ لون ادا نہیں کرپائے اور یہ بڑھ کر9 کروڑ ہوگیا۔ اسی معاملے میں انہوں نے 5 فروری 2026 کو تہاڑ جیل میں سرینڈرکیا تھا۔ اس مشکل دور میں سونو سود سمیت کئی اداکاروں نے ان کی مدد کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

