کانگریس نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔
Congress Menifesto For Rajasthan: راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے 25 نومبرکو ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے بی جے پی-کانگریس عوام کو لبھانے کے لئے تمام وعدے اور دعوے کر رہی ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس نے آج (21 نومبر) کو اپنا انتخابی منشورجاری کردیا ہے۔ انتخابی منشورمیں کانگریس نے تمام وعدے کئے ہیں۔ کانگریس کی حکومت بننے پر 500 روپئے میں ملنے والا گیس سلینڈر400 روپئے میں، 4 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔ 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگاردیا جائے گا۔ کسانوں کے لئے سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ایم ایس پی قانون لایا جائے گا۔
राजस्थान विधानसभा चुनाव, 2023 के लिए भारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस का घोषणा पत्र जारी किया गया।
हम राजस्थान की जनता से किए अपने सारे वादे निभाएंगे, क्योंकि हम जो कहते हैं-वो कर दिखाते हैं।#कांग्रेस_जन_घोषणा_पत्र2 pic.twitter.com/lL6pUZ4NYG
— Congress (@INCIndia) November 21, 2023
کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا ہے؟
گیس سلینڈرابھی 500 روپئے میں مل رہا ہے، اسے 400 روپئے کردیا جائے گا۔
ریاست میں آرٹی ای قانون لاکراس کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی 12ویں تک کی تعلیم مفت دی جائے گی۔
منریگا اوراندرا گاندھی شہری روزگار میں 125 سے بڑھاکر 150 دن کیا جائے گا۔
چھوٹے تاجروں، دوکانداروں کو 5 لاکھ روپئے تک کا بلا سود قرض فراہم کرنے کے لئے مرچنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم شروع کی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کو چوتھے پے اسکیل کی سیریز9,18,27 اورافسران کو اعلیٰ اسکیل دیا جائے گا۔
100 تک کی آبادی والے دیہاتوں اوربستیوں کو سڑک سے جوڑا جائے گا۔
ہرگاؤں اورشہری وارڈ میں سیکورٹی گارڈ لگائے جائیں گے۔
رائٹ ٹوہاؤسنگ ایکٹ لا کرسب کو مکان دیا جائے گا۔
پہلے سے چل رہی اسکیموں کومزید مضبوط کیا جائے گا۔
سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کسانوں کے لئے ایم ایس پی قانون لایا جائے گا۔
چرنجیوی انشورنس کی رقم 25 لاکھ روپئے سے بڑھا کر50 لاکھ روپئے کردی جائے گی۔
4 لاکھ نوجوانوں کوسرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگاردیا جائے گا۔
پنچایت سطح پرسرکاری ملازمتوں کا ایک نیا کیڈربنایا جائے گا۔
25 نومبر کو ہوگی ووٹنگ
واضح رہے کہ راجستھان میں اسمبلی کی 200 سیٹیں ہیں، جن پر 25 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ 3 دسمبرکو الیکشن کے نتائج آئیں گے۔ ریاست میں بی جے پی اقتدارمیں آنے کے لئے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔ وہیں کانگریس اقتدارمیں بنے رہنے کے لئے ہرممکن جدوجہد کر رہی ہے۔ حالانکہ دونوں پارٹیوں کی انتخابی تشہیر کو دیکھنے کے بعد مقابلہ بے حد دلچسپ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس