Bharat Express DD Free Dish

Rajasthan CM Bhajan Lal Sharma meets PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملنے پہنچے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، ریاست کی ترقی اور منصوبوں پر کیا تبادلۂ خیال

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت ریاست کو ایک ایسا ماڈل اسٹیٹ بنانے کی سمت میں سرگرم ہے، جس میں ہر کسان، نوجوان، خاتون اور پسماندہ شہری کو بااختیار بنایا جائے۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے منگل کو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں گزشتہ 11 سالوں کے دوران ملک نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے اور راجستھان بھی گزشتہ ڈیڑھ سال میں ترقیاتی چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت ریاست کو ایک ایسا ماڈل اسٹیٹ بنانے کی سمت میں سرگرم ہے، جس میں ہر کسان، نوجوان، خاتون اور پسماندہ شہری کو بااختیار بنایا جائے اور وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے بھی راجستھان کی ترقی کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل سی ایم بھجن شرما نے دہلی میں مختلف مرکزی وزراء سے ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، وزیر توانائی و شہری ترقی منوہر لال اور وزیر جل شکتی سی آر پاٹل سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دیہی ترقی، زراعت، ’’لکھ پتی دیدی یوجنا‘‘ اور ’’پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی)‘‘ سمیت متعدد امور پر گفتگو ہوئی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے منریگا اسکیم کے تحت راجستھان کو 4,384 کروڑ روپے جاری کرنے پر وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کیا اور زراعت سے متعلق منصوبوں کے لیے مزید امداد کی درخواست کی۔ انھوں نے توانائی، شہری ترقی، جے پور میٹرو فیز 2 اور ای-بس سروسز جیسے منصوبوں کے لیے بھی مرکزی تعاون کی اپیل کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read