مہاراشٹرکے ضلع رائے گڑھ میں مسلسل موسلادھاربارش نے معمولاتِ زندگی کوبری طرح متاثرکردیا ہے۔ ندیوں میں طغیانی اورکئی علاقوں میں شدید پانی بھرنے سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پاتال گنگا ندی میں ہزاروں ایل پی جی گیس سلینڈرتیزبہاؤکے ساتھ تیرتے ہوئے نظرآئے۔ اس منظرکی ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ پین اورکھالاپورعلاقے کے قریب پیش آیا، جہاں مقامی لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کربہتے ہوئے سلینڈروں کونکالنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے، جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
ایچ پی سی ایل کے پلانٹ سے بہہ گئے تقریباً 3 ہزارسلینڈر
سرکاری ذرائع کے مطابق، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کے کھالاپورواقع ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ سے تقریباً 3 ہزارگیس سلنڈرسیلابی پانی میں بہہ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں کچھ سلینڈربھرے ہوئے تھے، جبکہ کچھ خالی تھے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق چاوَنے (پاتال گنگا) میں واقع مہاراشٹرانڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) کے پلاٹ نمبر ای-1/7 پرموجود گودام میں شدید بارش کے باعث اچانک پانی بھرگیا۔ پانی کے بہاوکی شدت اس قدرتیزتھی کہ حفاظتی دیوارکوپارکرکے سلینڈرپاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔
سلینڈر نکالنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ
جیسے ہی مقامی لوگوں کودریا میں سلینڈربہنے کی اطلاع ملی، بڑی تعداد میں افراد موقع پرجمع ہوگئے۔ کئی لوگ رسّی، بانس اورلوہے کے ہک کی مدد سے پانی میں بہتے سلنڈروں کوباہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ بعض افراد خطرناک سیلابی بہاؤکے باوجود دریا کے قریب پہنچ گئے تاکہ بہتے ہوئے سلینڈروں پرقبضہ کرسکیں۔ سوشل میڈیا پراس واقعہ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جنہیں دیکھ کرلوگ حیرت کا اظہارکررہے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں بھاری گیس سلنڈرپانی میں کیسے بہہ سکتے ہیں۔
Shocking visuals from near Mumbai! Around 3,000 LPG cylinders washed away from the HPCL plant into the Patalganga river due to heavy floods in Raigad/Panvel.
Authorities strictly warn locals NOT to touch or take them home. 🌧️⚠️ pic.twitter.com/NwJfEAAvpX
— 𝑌𝑎𝑔𝑦𝑒𝑠ℎ 𝐷𝑜𝑏ℎ𝑎𝑙 (@Saffron_Caravan) July 9, 2026
ضلع انتظامیہ کی شہریوں سے اپیل
واقعہ کے بعد رائے گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کودریا سے ایل پی جی سلینڈرملے ہیں تووہ انہیں اپنے پاس رکھنے کے بجائے فوری طورپرمتعلقہ تحصیلدارکے دفتریا ایچ پی سی ایل کے مجازڈیلرکے حوالے کردیں۔ انتظامیہ نے خبردارکیا ہے کہ گیس سلینڈرانتہائی حساس اورآتش گیراشیا میں شامل ہیں، اس لئے انہیں گھروں میں رکھنا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اوربہہ جانے والے سلینڈروں کی بازیابی کے لئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


