مرکزی کابینہ کی طرف سے ملک بھر میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کو منظوری دینے کے بعد کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ امید ہے کہ اس کے بعد اپوزیشن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرے گی۔ دریں اثنا انھوں نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کو پہلگام معاملے پر کانگریس لیڈروں کے بیانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ ’’کون کس ذات اور کس قبیلے میں پیدا ہوتا ہے یہ سماجی مسئلہ ہے۔ لیکن اس سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کون بڑا محب وطن ہے۔ اپوزیشن کامیابی حاصل کرنے کے لیے سماج کو ذاتوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے یہ لوگ کافی عرصے سے حکومت پر الزام لگا رہے تھے۔ اب جب کہ اجازت مل گئی ہے، مجھے یقین ہے کہ اب ہر کوئی وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرے گا۔‘‘
संभल, उत्तर प्रदेश: आचार्य प्रमोद कृष्णम ने जाति जनगणना पर कहा, “कौन किस जाति में पैदा हुआ है, कौन किस गोत्र का है, यह सवाल सामाजिक विषय है। इससे भी बड़ा विषय यह है कि कौन कितना बड़ा राष्ट्रभक्त है। यह जो विपक्ष है, सत्ता पाने के लिए वह देश को और समाज को जातियों में विभाजित करना… pic.twitter.com/V2KuRrmicC
— IANS Hindi (@IANSKhabar) May 1, 2025
راہل گاندھی حکومت کی حمایت کا ڈرامہ کر رہے ہیں: آچاریہ پرمود کرشنم
پہلگام حملے پر کانگریس لیڈروں کے بیانات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دراصل راہل گاندھی ہندوؤں کو دھوکہ دینے کا کام کر رہے ہیں۔ وہ شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’شہداء کے گھر جا کر محب وطن نہیں بنتے۔ وہ شہید کے گھر گئے، یہ بہت اچھی بات ہے۔ لیکن انھوں نے ایک بار بھی پاکستان کا نام نہیں لیا۔ وہ نریندر مودی کو پاکستان اور پہلگام کے نام پر گالی دینے کا موقع تلاش رہے ہیں۔ راہل گاندھی جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے۔ وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں، اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ملک میں یہ پیغام نہ جائے کہ راہل گاندھی حکومت کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں۔ یہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔‘‘
संभल, उत्तर प्रदेश: आचार्य प्रमोद कृष्णम ने कहा, “राहुल गांधी हिंदुओं को धोखा देने का काम रहे हैं। शहीदों के परिवार को धोखा देने का काम कर रहे हैं। शहीदों के घर जाने से कोई देशभक्त नहीं हो जाता। ये सब राजनीतिक चालें हैं। वे गए ठीक है, उन्हें जाना चाहिए। लेकिन उन्होंने एक बार भी… pic.twitter.com/SETNdEIQBT
— IANS Hindi (@IANSKhabar) May 1, 2025
راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ اکھلیش یادو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اب تک چین اور پاکستان میں بس راہل گاندھی ہی کی تعریف کی جاتی تھی، لیکن اب وہاں اکھلیش یادو کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔ میرے خیال میں ہندوستان کے لوگوں کو یہ بات سنجیدگی سے لینی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

