تجربہ کار آئی پی ایس افسر پراگ جین، جو بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس جمع کرنے اور ہندوستان کے پڑوس سے متعلق امور میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہیں، کو ملک کی بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ نے ان کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پراگ جین فی الحال RAW سے سبکدوش ہونے والے چیف روی سنہا کے بعد دوسرے سینئر ترین افسر ہیں۔
30 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں RAW کے موجودہ چیف روی سنہا
حکام نے مزید بتایا کہ پراگ جین، دو سال کے لیے روی سنہا کی جگہ لیں گے، جو 30 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پراگ جین فی الحال RAW کے ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC) کے سربراہ ہیں، جو بنیادی طور پر فضائی نگرانی سے متعلق ہے۔ پنجاب کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1989 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر پراگ جین، RAW میں نہایت تجربہ کار افسر مانے جاتے ہیں، جنھیں تقریباً دو دہائیوں سے بھی زیادہ کا تجربہ ہے۔
پراگ جین کے پاس ہے دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ
انھوں نے اپنے کیریئر میں پنجاب میں دہشت گردی کے عروج کے دوران اہم آپریشنل خدمات انجام دی ہیں، جہاں انھوں نے مختلف اضلاع میں ایس ایس پی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہیں حکام نے بتایا کہ RAW میں آنے کے بعد پراگ جین نے دفعہ 370 کی منسوخی کے دوران جموں و کشمیر میں مدت ملازمت کے دوران پاکستان ڈیسک کو بڑے پیمانے پر سنبھالا ہے۔ اس کے علاوہ مسٹر جین سری لنکا اور کینیڈا میں ہندوستانی مشنوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کینیڈا میں اپنے دور میں، انھوں نے وہاں سے کام کرنے والے خالصتانی دہشت گرد ماڈیولز کی نگرانی کی۔ پراگ جین کے یہ وسیع تجربے انھیں اس عہدے کے لیے موزوں بناتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


