Bharat Express DD Free Dish

Jamia Millia Islamia ٖProtest: جامعہ کے گرلز ہاسٹل میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری، کیا ہیں جے ایم آئی کی طالبات کے مطالبات؟

احتجاج میں شامل طالبہ خدیجہ جاہوا نے بتایا کہ جمعرات کو یونیورسٹی انتظامیہ نے مطالبات مان لیے تھے، لیکن اگلے دن صبح نہ تو ناشتہ فراہم کیا گیا اور نہ ہی دوپہر کے وقت کھانا دیا گیا۔ایک دیگر طالبہ نے کہا کہ 2023 میں بھی اسی وینڈر کے خلاف ناقص معیار کا کھانا فراہم کرنے کو لے کر احتجاج کیا گیا تھا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جموں و کشمیر گرلز ہاسٹل میں میس کے کھانے میں کیڑا ملنے اور ناقص معیار کا کھانا پیش کیے جانے کے معاملے پر طلبہ کا احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا۔ ہفتہ کی صبح طالبات ایک بار پھر سنٹینری گیٹ پر پہنچیں اور یونیورسٹی انتظامیہ پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ طلبہ نے ڈپٹی پراکٹر پر ہاتھا پائی کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

کیا ہیں جے ایم آئی کی طالبات کے مطالبات؟

اب آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) بھی طالبات کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ طالبات کے اہم مطالبات میں میس وینڈر کا ٹھیکہ فوری طور پر منسوخ کرنا، پرووسٹ اور وارڈن کا استعفیٰ، ہاسٹل میں صرف خواتین عملے کی تعیناتی اور احتجاج میں شامل کسی بھی طالب علم کے خلاف کارروائی نہ کرنا شامل ہے۔

مطالبات ماننے کے اگلے ہی دن نہیں ملا کھانا

احتجاج میں شامل طالبہ خدیجہ جاہوا نے بتایا کہ جمعرات کو یونیورسٹی انتظامیہ نے مطالبات مان لیے تھے، لیکن اگلے دن صبح نہ تو ناشتہ فراہم کیا گیا اور نہ ہی دوپہر کے وقت کھانا دیا گیا۔ایک دیگر طالبہ نے کہا کہ 2023 میں بھی اسی وینڈر کے خلاف ناقص معیار کا کھانا فراہم کرنے کو لے کر احتجاج کیا گیا تھا۔

ہاسٹل میں 700 طالبات، لیکن احتجاج میں صرف 50 شامل: یونیورسٹی

جامعہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ہاسٹل میں تقریباً 700 طالبات رہتی ہیں، لیکن یہ احتجاج صرف 50 طالبات کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صرف یونیورسٹی کی شبیہ خراب کرنا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ احتجاج کرنے والی طالبات نے پرووسٹ کے عملے کو اکسایا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ یہاں تک کہ ہاسٹل کے دو گیٹ بھی توڑ دیے گئے۔

احتجاج کے لیے مقررہ مقام کی خلاف ورزی کا الزام

یونیورسٹی افسر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق احتجاج کے لیے گیٹ نمبر 18 مقرر کیا گیا ہے، لیکن طالبات سنٹینری گیٹ پر دھرنا دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانے وینڈر کو ہٹا کر نیا وینڈر مقرر کرنے کے لیے ٹینڈر کا عمل مکمل کرنا پڑتا ہے، جس میں وقت لگتا ہے۔ تین روز قبل جب ناقص کھانے کا معاملہ سامنے آیا تھا، اسی وقت کارروائی شروع کر دی گئی تھی اور فی الحال دوسری میس کے وینڈر کے ذریعے طالبات کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

بھارت اایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read