Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Bikaner Visit: وزیر اعظم مودی 22 مئی کو جائیں گے بیکانیر، کرنی ماتا مندر میں کریں گے پوجا

بی جے پی کے ریاستی صدر مدن راٹھوڑ نے وزیر اعظم مودی کی آمد سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ کارکنوں میں کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 22 مئی کو بیکانیر کے دورے پر ہوں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر مدن راٹھوڑ نے وزیر اعظم مودی کی آمد سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ کارکنوں میں کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر مدن راٹھوڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر جہاں جہاں سہولیات کی کمی ہے، انھیں بڑھایا جا رہا ہے، کیوں کہ علاقہ کے شہریوں کی بڑی تعداد وزیر اعظم کو دیکھنے اور سننے پہنچے گی۔ اس مدت کے دوران کارکنوں کو وزیر اعظم مودی سے رہنمائی ملے گی۔

آپریشن سندور کے وزیر اعظم اور فوج کو دی مبارکباد

بی جے پی کے ریاستی صدر مدن راٹھوڑ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن سندور کی کامیابی پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ماں کرنی کی برکت سے ہم کامیاب ہوئے۔ آپریشن سندور کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم مودی اور فوج کا کام قابل ستائش رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سرحد پر ہمارا کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا، حالاں کہ پاکستان نے ہمارے ملک میں داخل ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارے فوجیوں نے انھیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے مزیدکہا کہ ہماری فوج نے پاکستانی بستیوں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ فوج نے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جو قندھار حملے میں بھی ملوث تھے۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے یہاں تک کہا کہ بہتر ہوتا کہ میں بھی اس حملے میں اپنے خاندان سمیت مارا جاتا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ نہایت اہم ہے اور ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی کوششیں ناقابل بیان ہیں۔ وہیں یہ کہتے ہوئے کہ آپریشن سندور میں وزیر اعظم کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا، انھوں نے وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحتیوں کی تعریف کی۔ساتھ ہی بتایا کہ وزیر اعظم کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور تمام پارٹی کارکنان اور علاقائی عوام وزیر اعظم مودی کے منتظر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read