Bharat Express DD Free Dish

Easter: ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ایسٹر،صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں کو دی مبارکباد

ملک کی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے تمام شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔

ملک کی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے تمام شہریوں کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ایسٹر خاص ہے کیوں کہ دنیا بڑے جوش و خروش کے ساتھ یسوع مسیح کا جوبلی سال منا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایسٹر عیسیٰ مسیح کو مصلوب کیے جانے کے بعد ان کے دوبارہ نمودار ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی پوسٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’سب کو ایسٹر مبارک ہو! اس موقع پر ہم یسوع مسیح کے دوبارہ نمودار ہونے کا جشن مناتے ہیں۔ یہ تہوار نئی امید اور نئی شروعات کے جذبے کو ابھارتا ہے۔ یسوع مسیح کی تعلیمات انسانیت کو محبت اور قربانی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ امید اور خوشی کا یہ تہوار سب کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے بھی دی ایسٹر کی مبارکباد

اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا ’’سب کو ایسٹر مبارک ہو۔ یہ ایسٹر خاص ہے کیوں کہ دنیا یسوع مسیح کے جوبلی سال کو بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس دن ہر شخص میں امید، تجدید اور ہمدردی کا جذبہ بیدار کرے۔ ہر طرف خوشی اور خیر سگالی ہو۔‘‘

ایسٹر کیوں منایا جاتا ہے؟

ایسٹر عیسائیوں کا ایک بڑا تہوار ہے، جس میں یسوع مسیح کے دوبارہ نمودار ہونے کا جشن منایا جاتا ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب پر چڑھائے جانے کے بعد تیسرے دن دوبارہ زندہ ہو گئے۔ یہ عیسائی عقیدے کا ایک مرکزی ستون ہے۔ ایسٹر موسم بہار میں منایا جاتا ہے اور قمری کیلنڈر کی بنیاد پر اس کی تاریخ ہر سال تبدیل ہوتی ہے۔ یہ تہوار روحانی تجدید، امید اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ وہیں ایسٹر سے پہلے کا وقت، جسے لینٹ کہا جاتا ہے، روزے اور توبہ و استغفار کے لیے 40 دن کا ہوتا ہے۔ ایسٹر کے دن گرجا گھروں میں خصوصی دعاؤں اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وہیں ایسٹر کے انڈوں کو سجانا اور چھپانا بھی روایات کا حصہ ہے، جو کہ نئی زندگی کی علامت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔