وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کا استقبال کرتے ہوئے انہیں بھگوت گیتا کے روسی ترجمے کا خصوصی نسخہ تحفے میں پیش کیا۔ پی ایم مودی نے اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ولادیمیر پوتن کو گیتا کا روسی ایڈیشن پیش کیا۔ گیتا کی تعلیمات دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔” ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جہاں 23 ویں بھارت—روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران 10 سے زائد سرکاری معاہدے اور 15 سے زیادہ تجارتی مفاہمت ناموں پر دستخط متوقع ہیں۔
پروٹوکول سے بالاتر استقبال
ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی خود ایئرپورٹ پہنچے اور صدر ولادیمیر پوتن کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی، ہنسی مذاق اور مسلسل گفتگو کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ دونوں نے ساتھ بیٹھ کر گاڑی میں سفر کیا اور وزیر اعظم
کی رہائش گاہ پر ہونے والے نجی عشایئے میں شرکت کی۔
Delighted to welcome my friend, President Putin to India. Looking forward to our interactions later this evening and tomorrow. India-Russia friendship is a time tested one that has greatly benefitted our people.@KremlinRussia_E pic.twitter.com/L7IORzRfV9
— Narendra Modi (@narendramodi) December 4, 2025
پی ایم مودی نے ایئرپورٹ اور کار رائیڈ کے دوران کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا: “دوست صدر ولادیمیر پوتن کا بھارت میں استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ آج شام اور کل ہونے والی ملاقاتوں کے لیے بے حد پر امید ہوں۔ بھارت-روس دوستی آزمائشوں پر پوری اتری ہے اور ہمارے عوام کے لیے فائدہ مند رہی ہے۔”
Welcomed my friend, President Putin to 7, Lok Kalyan Marg.@KremlinRussia_E pic.twitter.com/2L7AZ1WIph
— Narendra Modi (@narendramodi) December 4, 2025
ولادیمیر پوتن کا آج کا شیڈول
جمعہ کی صبح ولادیمیر پوتن اپنی مصروفیات کا آغاز راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کر کے کریں گے۔ بعد ازاں وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات اور بزنس فورم میں شرکت کریں گے، جہاں کئی اہم معاہدے متوقع ہیں۔
یہ دورہ نہ صرف بھارت-روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ بدلتی عالمی سیاست میں دونوں ممالک کی شراکت داری کو نئی جہت بھی دے گا۔
یہ دورہ کیوں تاریخی ہے؟
ولادیمیر پوتن کا یہ دورہ 2021 کے بعد پہلی بھارت یاترا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت-روس اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال اور 23واں سالانہ سربراہی اجلاس بھی اسی موقع پر ہو رہا ہے، جو اسے مزید اہمیت دیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




