Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Bhutan: دہلی دھماکے کے بعد بھی پی ایم مودی کا بھوٹان آنا خوشگوار حیرت ہے: تنزنگ لامسانگ

مودی نے اپنے اس دورے کے دوران کالاچکر ایمپاومنٹ کی روحانی تقریب میں شرکت کی، پھوناتسانگچھو-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، صحت اور ذہنی بہبود کے شعبوں میں تین معاہدوں پر دستخط کیے۔

تھمپو: بھوٹان کے معروف صحافی اور انگریزی روزنامہ ’دی بھوٹانیز‘ کے ایڈیٹر تنزنگ لامسانگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوٹان کے حالیہ دورے پر ایک اہم تبصرہ کیا ہے۔ انہوں دہلی دھماکے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوٹان دورے کو خوشگوار حیرت قرار دیا ہے۔

تنزنگ لامسانگ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’دہلی میں دھماکے کے بعد ہم سوچ رہے تھے کہ کیا وزیر اعظم مودی بھوٹان آ سکیں گے، لیکن بھوٹان کے لیے یہ ایک خوشگوار حیرت تھی کہ وہ آئے۔ یہ ان کے اس عزم کی علامت ہے جو وہ اس خطے میں ایک اہم تعلق کے لیے رکھتے ہیں، ایک ایسا تعلق جسے انہوں نے 2014 میں بھوٹان کا پہلا غیر ملکی دورہ کر کے مضبوط بنیاد دی تھی۔‘‘

 

سازش کرنے والوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی
وزیراعظم نریندرمودی نے بھوٹان کے دورے کے دوران دہلی میں ہوئے خطرناک حادثہ پراظہارافسوس کیا اورمتاثرہ فیملی کے تئیں اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری دل سے بھوٹان آئے ہیں کیونکہ گزشتہ شام (10 نومبر) کے حادثہ نے پورے ملک کوگہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وہ پوری رات حادثہ کی جانچ میں مصروف سبھی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور ضروری احکامات دیتے رہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس سازش کی گہرائی تک پہنچنے کے لئے سبھی وسائل لگائے جائیں گے اوراس کے پیچھے کے سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ مودی نے اپنے اس دورے کے دوران کالاچکر ایمپاومنٹ کی روحانی تقریب میں شرکت کی، پھوناتسانگچھو-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، صحت اور ذہنی بہبود کے شعبوں میں تین معاہدوں پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوٹانی کے پی ایم نے کی نریندر مودی کے روحانی کردار کی تعریف، کہا- فیسٹیول کو دعاؤں سے بخشی برکت

ماہرین کے مطابق، وزیر اعظم مودی کا بھوٹان کا یہ دورہ نہ صرف باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرتا ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں علاقائی تعلقات کے لیے ایک مضبوط پیغام بھی دیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read