وزیر اعظم نریندر مودی نے بیکانیر میں ایک بار پھر دہشت گردی پر سخت حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہماری بہنوں کا مذہب پوچھ کر ان کے سندور اجاڑ دیئے تھے ،لیکن وہ گولیاں جوپہلگام میں چلائی گئیں، ان گولیوں نے 140 کروڑ ہم وطنوں کے سینے کو چھلنی کردیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے متحد ہو کر عزم کیا کہ ہم دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔ ہم انہیں اتنی بڑی سزا دیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ آج آپ کی مہربانیوں اور ملکی فوج کی بہادری سے ہم اپنے عزم پر کھڑے اترے ہیں۔
#WATCH | Rajasthan | Addressing a public rally in Deshnoke, Bikaner, PM Modi says, “… On April 22, terrorists removed the Sindoor from the foreheads of our sisters after asking about their religion. The bullets were fired in Pahalgam, but 140 crore Indians felt the pain. ‘Har… pic.twitter.com/lmEgGcy8lV
— ANI (@ANI) May 22, 2025
پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت نے فوج کو فری ہینڈ دیا اور تینوں فوجوں نے مل کر ایسا چکرویہ بنایا کہ پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔ 22 کو ہونے والے حملے کے جواب میں ہم نے 22 منٹ میں دہشت گردوں کے نو بڑے ٹھکانے تباہ کر دیئے۔پی ایم نے کہا کہ جو لوگ سندور پونچھنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے۔ وہ لوگ جو سمجھتے تھے کہ بھارت خاموش رہے گا، جن کو اپنے ہتھیاروں پر فخر تھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر تلے دب گئے ہیں۔ میرے پیارے ہم وطنو، یہ جانچ اور انتقام کا کھیل نہیں ہے، یہ انصاف کی نئی شکل ہے۔ یہ آپریشن سندور ہے۔ یہ صرف غصہ نہیں ہے۔آج دنیا نے دیکھ لیا کہ جب سندور بارود بن جاتا ہے تو انجام کیا ہوتا ہے۔
#WATCH | Rajasthan | Addressing a public rally in Deshnoke, Bikaner, PM Modi says, “… 22 tareekh ke hamle ke jawab mein, humne 22 minutes mein aatankiyon ke 9 sabse bade thikane tabaah kar diye… Duniya aur desh ke dushmanon ne dekh liya ki jab sindoor Barood ban jata hai to… pic.twitter.com/Q1FSqGQ7jt
— ANI (@ANI) May 22, 2025
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




