وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیلی کام شعبے میں اصلاحات اور شمال مشرقی بھارت میں عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے سندھیا کے اقدامات کی تعریف کی۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ ٹیلی کام سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں اور شمال مشرقی بھارت میں لوگوں کی زندگی سنوارنے کی ان کی کوششیں بھی قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے
جیوتیرادتیہ سندھیا کی درازیٔ عمر اور اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Birthday wishes to Union Minister Shri Jyotiraditya Scindia Ji. He is working extensively towards improving the telecom sector. His efforts towards improving the lives of people in the Northeast are equally noteworthy. Praying for his long life and good health.@JM_Scindia
— Narendra Modi (@narendramodi) January 1, 2026
اس کے جواب میں جیوتیرادتیہ سندھیا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے سے متاثر ہو کر ترقی یافتہ بھارت کے مشترکہ وژن کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی سندھیا کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں وہ ملک کے مواصلاتی شعبے کو مضبوط بنانے اور شمال مشرقی بھارت میں ترقی و اعتماد کو فروغ دینے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ جیوتیرادتیہ سندھیا نے ٹیلی
کام شعبے میں اصلاحات کو آگے بڑھانے اور شمال مشرقی خطے میں ترقی و خوشحالی کے لیے اہم کام کیا ہے، اور انہوں نے ان کی صحت مند اور طویل زندگی کی پراتھنا کی۔
केंद्रीय मंत्री श्री @JM_Scindia जी को जन्मदिन की अनंत शुभकामनाएँ।
प्रधानमंत्री मोदी जी के नेतृत्व में देश के संचार क्षेत्र को और अधिक सशक्त बनाने तथा पूर्वोत्तर भारत में विकास और विश्वास को सुदृढ़ करने की दिशा में आप सराहनीय कार्य कर रहे हैं। भगवान महाकाल आपको यशस्वी जीवन प्रदान…— Amit Shah (@AmitShah) January 1, 2026
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی مرکزی وزیر مواصلات اور شمال مشرقی خطہ جاتی ترقی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے اچھے صحت مند اور کامیاب مستقبل کی خواہش ظاہر کی۔واضح رہے کہ جیوتیرادتیہ سندھیا یکم جنوری 1971 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ آنجہانی مادھوراؤ سندھیا اور مادھوی راجے سندھیا کے صاحبزادے ہیں اور گوالیار ریاست کے آخری حکمراں جیوا جی راؤ سندھیا کے پوتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


