Bharat Express DD Free Dish

PM Modi will address the nation at 8 PM today: آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے وزیراعظم نریندر مودی

کشیدگی کے بیچ پی ایم مودی آج رات 8 بجے قوم سےخطاب کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب انتہائی اہم مانا جارہا ہے چونکہ پاکستان کے ساتھ جو تعلقات ہیں اس کے پیش نظر پی ایم مودی کا یہ خطاب کافی معنی خیز ہے۔

ہندوستان پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ پی ایم مودی آج رات 8 بجے قوم سےخطاب کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب انتہائی اہم مانا جارہا ہے چونکہ پاکستان کے ساتھ جو تعلقات ہیں اس کے پیش نظر پی ایم مودی کا یہ خطاب کافی معنی خیز ہے۔ البتہ قوم کے نام خطاب کا موضوع کیا ہوگا، کیا آپریشن سندور کے حوالے سے اپنی بات رکھیں گے یا پھر کوئی اور بات ہے،یہ رات کے 8بجے ہی واضح ہوپائے گا۔البتہ غالب امکان ہے کہ پی ایم مودی آپریشن سندور کے حوالے سے ہی قوم کو خطاب کریں گے،چونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا بڑا مسئلہ ملک کو درپیش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن سندور کے آغاز کے بعد پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کا یہ خطاب دونوں ممالک کے درمیان زمینی، فضائی اور سمندری ہر قسم کے فوجی حملے روکنے کے باہمی معاہدے پر پہنچنے کے چند روز بعد ہو رہا ہے۔ یہ جنگ بندی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندور شروع کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے آپریشن سندور شروع کیا۔ اس آپریشن کے دوران کم از کم 100 دہشت گرد مارے گئے اور پاک فوج کے 40 جوان مارے گئے ہیں۔حالانکہ ابھی دونوں ملکوں کے بیچ جنگ بندی چل رہی ہےا ور اس میں مزید توسیع کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read