دہرادون میں ’اتراکھنڈ رَجَت جینتی‘ پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اتراکھنڈ ریاست کے قیام کو 9 نومبر کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس ’سلور جوبلی‘ کے موقع پر دہرادون میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی خود وزیر اعظم مودی کے دہرادون دورے کی تیاریوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
تمام تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں گی
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعہ کو وزیر اعظم مودی کے اتراکھنڈ آمد سے پہلے پروگرام کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ وہ دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ پہنچے، جہاں یہ شاندار تقریب منعقد ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کر لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کے قیام کی رَجَت جینتی کا سال ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم مودی کے آنے سے لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ وزیر اعظم مودی کا دیو بھومی اتراکھنڈ سے گہرا تعلق ہے، اور یہاں کے لوگ بھی انہیں اپنے خاندان کے رکن کی طرح مانتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے دورِ حکومت میں اتراکھنڈ میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے، اور دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی اسکیمیں ریاست میں جاری ہیں۔
وزیر اعظم کے دورے کے سلسلے میں سخت سکیورٹی انتظامات
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یہ 25 برسوں کا سفر ہے، جس کے لیے یہاں کے نوجوان، خواتین اور تحریک سے وابستہ لوگوں نے جدوجہد کی تھی۔ اٹل بہاری واجپائی کے دورِ حکومت میں اتراکھنڈ ایک علیحدہ ریاست بنا، اور جہاں اٹل جی نے ریاست بنائی، وہیں وزیر اعظم مودی نے اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ اسی لیے یہ رَجَت جینتی تقریب ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دہرادون دورے کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ دہرادون پولیس نے 9 نومبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے سے شام 4 بجے تک ٹریفک میں ڈائیورژن رہے گا۔پولیس نے گھنٹہ گھر سے پریم نگر، بلّوپور سے کملہ پیلس، سینٹ جیوڈز چوک اور پریم نگر سے دھوولکوٹ تک کے راستوں پر ٹریفک کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ دیگر تمام راستوں پر آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ دہلی، رشی کیش، ہریدوار، ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ جانے والے راستے کھلے رہیں گے۔ دہرادون پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور تعاون کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




