Bharat Express DD Free Dish

PM Modi to inaugurate Mumbai Metro Line: وزیراعظم نریندر مودی کا دو روزہ مہاراشٹر دورہ، ممبئی میٹرو لائن-3 اور نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ہوگا افتتاح

وزیراعظم مودی ممبئی میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیراسٹارمرسے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کےوزرائے اعظم ’وژن 2035‘کے مطابق ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز دو روزہ دورے پر مہاراشٹر میں رہیں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ ممبئی میٹرو لائن-3 (اکوا لائن) کے آخری مرحلے اور نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔

ممبئی میٹرو لائن-3 کی خصوصیات

ممبئی میٹرو لائن-3 کی تعمیر پر 37,270 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ اس لائن کی کل لمبائی 33.5 کلومیٹر ہے جو کف پریڈ سے آرے جے وی ایل آر تک جاتی ہے۔ اس میں کل 27 اسٹیشن ہوں گے اور یہ میٹرو منترالیہ، میرین ڈرائیو، نریمن پوائنٹ اور آر بی آئی جیسے اہم علاقوں تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔ تخمینہ ہے کہ اس لائن پر روزانہ تقریباً 13 لاکھ مسافر سفر کریں گے۔ میٹرو کا راستہ نہرو سائنس سینٹر، ممبئی سینٹرل، کلابادیوی، ہوتاتما چوک، ودھان بھون، مہالکشمی، چرچ گیٹ، سی ایس ایم ٹی، گرانٹ روڈ، گر گاؤں اور کف پریڈ سے ہو کر گزرے گا۔

کرایوں کی تفصیل

3 کلومیٹر تک کا کرایہ: 10 روپے

3 سے 12 کلومیٹر تک: 20 روپے

18 کلومیٹر تک: 30 روپے

زیادہ سے زیادہ کرایہ: 50 سے 60 روپے

خواتین کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام

وزیراعظم مودی بدھ کو اسٹیپ اسکل پروگرام (STEP Skill Program) کا آغاز بھی کریں گے، جس کا مقصد غریب اور پسماندہ خواتین کو ہنر مندی کی تربیت دینا ہے تاکہ وہ چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔ یہ پروگرام 16 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے ہوگا۔

ممبئی ون موبائل ایپ لانچ

اسی موقع پر وزیراعظم ’’ممبئی ون موبائل ایپ‘‘ بھی لانچ کریں گے، جو 11 عوامی ٹرانسپورٹ سروسز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جوڑ دے گی۔ اس ایپ کے ذریعے ممبئی میٹرو لائن-1، بس سروسز اور لوکل ٹرین کے ٹکٹ خریدنے کی سہولت ملے گی۔

نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ

وزیراعظم بدھ کی دوپہر نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی باضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ ایئرپورٹ کئی اعتبار سے منفرد ہوگا۔ یہاں سے واٹر ٹیکسی کے ذریعے براہِ راست سفر ممکن ہوگا۔ اس کا تعمیراتی ماڈل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) پر مبنی ہے۔ اسے ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ مہاراشٹر کے لیے نہ صرف انفراسٹرکچر کے نئے دور کی شروعات ہے بلکہ عوامی سہولیات کے اعتبار سے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

وہیں دوسری جانب ہندوستان-برطانیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم مودی ممبئی میں برطانیہ کے وزیراعظم کیراسٹارمرسے ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کےوزرائے اعظم ’وژن 2035‘کے مطابق ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ یہ وژن تجارت اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور اختراعات، دفاع اور سلامتی، آب و ہوا اور توانائی، صحت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات کے کلیدی ستونوں کے پروگراموں اور اقدامات کا ایک مرکوز اور وقتی 10 سالہ روڈ میپ ہے۔ دونوں رہنما کاروباری اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) کے ذریعہ پیش کردہ مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے، جو مستقبل میں ہندوستان-برطانیہ اقتصادی شراکت داری کا ایک مرکزی ستون ہے۔ وہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما صنعت کے ماہرین، پالیسی سازوں اور اختراع کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم مودی اور وزیراعظم اسٹارمر ممبئی کے جیو ورلڈ سنٹر میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن میں بھی شرکت کریں گے اور اس موقع پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read