Bharat Express DD Free Dish

PM Modi: وزیر اعظم مودی کریں گے این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت، 25 مئی کو دہلی میں ہوگی میٹنگ

اس میٹنگ کا مقصد حالیہ پیش رفت کے بعد فوجی آپریشن اور ہندوستان کی وسیع تر سیکورٹی حکمت عملی کے بارے میں ان اعلیٰ لیڈران کو بریف کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 25 مئی کو قومی راجدھانی کے اشوکا ہوٹل میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ یوں بھی اہم ہے کہ یہ ہندوستانی فوج کی جانب سے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) میں دہشت گردی کے کیمپوں پر حملے کے بعد ہو رہی ہے۔

کیا ہے میٹنگ کا مقصد؟

اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ میٹنگ صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ اور اس میٹنگ کا مقصد حالیہ پیش رفت کے بعد فوجی آپریشن اور ہندوستان کی وسیع تر سیکورٹی حکمت عملی کے بارے میں ان اعلیٰ لیڈران کو بریف کرنا ہے۔ وہیں وزیر اعظم مودی کی صدارت میں اس میٹنگ کا انعقاد ایک مضبوط پیغام دے گا۔

اس معاملے سے واقف ایک اہلکار نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں پر ہندوستان کے حملے، آپریشن سندور اور دشمنی کے خاتمے پر مفاہمت کے بارے میں وزرائے اعلیٰ کو بریف کرنے کے لیے ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔ تمام وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے قومی سلامتی کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام جائے گا‘‘۔

اس میٹنگ کو قومی سلامتی پر این ڈی اے حکومت کے موقف کو تقویت دینے اور سرحد پار سے ہندوستان کے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بعد ایک متفقہ پیغام بھیجنے کی ایک مربوط کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اس میٹنگ میں باقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو نہ بلائے جانے پر بھی سوالات قائم ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read