وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کی جانب سے دی گئی دلی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 140 کروڑ بھارتیوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 24 سالہ مسلسل خدمت مکمل کرنے اور 25ویں باوقار سال میں داخل ہونے پر دلی مبارکباد دی تھی۔ نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی کے ’ملک سب سے پہلے‘ کے نظریے کی بھی ستائش کی۔
ایکس پر جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جی، آپ کے محبت بھرے الفاظ کا شکریہ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، اپنے ملک کی خدمت کرنا اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں اور امیدوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
اس سے پہلے، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے ریاستی سطح پر اور اب بھارت کے ’’پردھان سیوک‘‘ کے طور پر ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا:
Thank you for your kind words, Vice President CP Radhakrishnan Ji. It is my honour to serve our nation and work towards fulfilling the dreams and aspirations of 140 crore Indians.@CPR_VP https://t.co/KPF06LEmiq
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2025
’’وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل 24 سال کی مخلصانہ خدمت مکمل کرنے اور حکومت کے سربراہ کے طور پر (پہلے ریاستی سطح پر اور اب بھارت کے پردھان سیوک کے طور پر) 25ویں باوقار سال میں داخل ہونے پر میری دلی مبارکباد۔ ’راشٹر پرتھم‘یعنی ملک سب سے پہلے کے آپ کے نظریے نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت سے چوتھی سب سے بڑی معیشت میں بدل دیا ہے۔ اس نے 25 کروڑ افراد کو انتہا درجے کی غربت سے نکالا ہے۔‘‘
My Heartfelt congratulations our Honourable Prime Minister Shri. @narendramodi Ji on completing 24 years of dedicated service and entering into the 25th glorious year as Head of Government – first at the state level and now as the Pradhan Sevak of Bharat.
Your vision of Rashtra…
— CP Radhakrishnan (@CPR_VP) October 8, 2025
نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی لکھا:
’’آپ کا سفر لاکھوں لوگوں کے لیے باعثِ تحریک ہے، جو مذہب، فرض شناسی اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہے۔ غریبوں کو بااختیار بنانے سے لے کر ’آتم نربھر بھارت‘ یعنی خود کفیل ہندوستان کو فروغ دینے اور ہندوستان کی ثقافتی عظمت کو دوبارہ زندہ کرنے تک، آپ کی قیادت ’2047 تک ترقی یافتہ بھارت‘ کے خواب کی جانب راستہ ہموار کرتی ہے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’آپ (وزیر اعظم مودی) اسی طرح طاقت، دور اندیشی اور یکسوئی کے ساتھ ملک کی رہنمائی کرتے رہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



