آج صبح جب وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے آدم پور ایئربیس پر اچانک پہنچے تو ایک تصویر سامنے آئی جس نے ایک جھٹکے میں پاکستان کے پروپیگنڈے کو منہدم کر دیا۔ اس تصویر میں وزیر اعظم مودی فوجیوں کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب کہ ان کے پیچھے مگ 29 جیٹ اور ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم محفوظ اور درست کھڑے ہیں۔ اس تصویر کا پیغام دوگنا تھا، اس نے نہ صرف پاکستان کے اس دعوے کی تردید کی کہ اس کے JF-17 لڑاکا طیارے سے فائر کیے گئے میزائلوں نے آدم پور میں S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیاہے، بلکہ قومی سلامتی کے لیے وزیر اعظم مودی کے غیر متزلزل عزم کا بھی اشارہ دیاہے۔
wWATCH | At the Adampur Air Base, PM Narendra Modi said, “Every moment of #OperationSindoor bears testimony to the capability of Indian armed forces. During this, the coordination of our armed forces was genuinely fantastic. Be it Army, Navy or Air Force – their coordination was… pic.twitter.com/p74fcpZ7y9
— ANI (@ANI) May 13, 2025
اس کے بعد پی ایم مودی نے ہندوستانی فضائیہ کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں دہشت گرد چھپ سکیں، ہم ان کے گھروں میں گھس کر انہیں ماریں گے اور انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیں گے۔آدم پور ائیربیس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپریشن سندور سے خوفزدہ ہو کر دشمن نے اس ائیر بیس اور ہمارے کئی دیگر ائیر بیسوں پر کئی بار حملہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے ہمیں بار بار نشانہ بنایا لیکن پاکستان کے مذموم عزائم ہر بار ناکام ہو گئے۔
#WATCH | At the Adampur Air Base, PM Narendra Modi says “…Aatank ke aakao ko samajh aa gaya hai ki Bharat ki ore nazar uthane ka ek hi anjaam hoga- tabaahi aur mahavinaash…”
He says “You attacked them from the front and killed them. You destroyed all the big bases of… pic.twitter.com/B19UVZrY4f
— ANI (@ANI) May 13, 2025
آدم پور ایئربیس پر، پی ایم نریندر مودی نے کہاکہ جب ہمارے ڈرون دشمن کے قلعے کی دیواروں کو تباہ کرتے ہیں، جب ہمارے میزائل گھمبیر آواز کے ساتھ ہدف تک پہنچتے ہیں، دشمن کو ‘بھارت ماتا کی جے’ سنائی دیتی ہے، جب ہم رات میں بھی سورج کو روشن کرتے ہیں، تو دشمن ‘بھارت ماتا کی جئے’ سنتا ہے۔ آپ سب نے کروڑوں ہندوستانیوں کو فخر دلایا ہے، ہر ہندوستانی کی ماں نے فخر کیا ہے، آپ نے تاریخ رقم کی ہے، اور میں آج صبح آپ کو دیکھنے آیا ہوں۔
#WATCH | At the Adampur Air Base, PM Narendra Modi says “…Operation Sindoor is not a normal military operation. It is the confluence of India’s policy, intention and decisiveness. India is the land of Buddha as well as Guru Gobind Singh ji…When the sindoor’ of our sisters and… pic.twitter.com/VAaYmMzvF1
— ANI (@ANI) May 13, 2025
آدم پور ایئر بیس پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “پاکستان کے ڈرون، ان کے UAVs، طیارے اور میزائل – سب ہمارے قابل فضائی دفاع کے سامنے ناکام ہو گئے۔ میں ملک کے تمام فضائی اڈوں کی قیادت اور ہندوستانی فضائیہ کے ہر ایک ہوائی جنگجو کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں۔ آپ نے واقعی ایک شاندار کام کیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی ‘لکشمن ریکھا’ اب بالکل واضح ہے، اگر اب کوئی اور دہشت گرد حملہ ہوا تو ہندوستان جواب دے گا ،سخت جواب اور اپنی شرطوں پر جواب دے گا۔ ہم نے یہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران، ایئر اسٹرائیک کے دوران دیکھا، اب آپریشن سندور ہندوستان کا نیا معمول ہے،اس لئے اگر ہندوستان پر کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوا تو ہم خود جواب دیں گے۔ بھارت کسی قسم کی جوہری بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا، ہم دہشت گردی اور دہشت گرد لیڈروں کو الگ سے نہیں دیکھیں گے ۔
#WATCH | At the Adampur Air Base, PM Narendra Modi said, “India’s ‘Laxman Rekha’ against terrorism is crystal clear now. If another terror attack occurs now, India will give a reply – a solid reply. We saw this during surgical strike, during air strike. Now, #OperationSindoor is… pic.twitter.com/N6L9zEwvQx
— ANI (@ANI) May 13, 2025
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

