Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Sanskrit Shlok: وزیراعظم مودی نے سنسکرت شلوک کیا شیئر، باہمی احترام اورعالمی بھائی چارے کا دیا پیغام

شلوک کے مطابق جو شخص مختلف تہذیبوں اور روایات کا احترام کرتا ہے، وہ جہاں بھی جاتا ہے، وہاں عزت و احترام حاصل کرتا ہے۔ ایسا باعلم اور حساس انسان نہ صرف عوام بلکہ دانشوروں اور اہل علم کے درمیان بھی اپنی مثبت شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔

 نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک فکر انگیز اور سبق آموز سنسکرت سبھاشِت (شلوک) شیئر کرتے ہوئے دنیا کو باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور عالمی بھائی چارے کا پیغام دیا۔وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دنیا کی مختلف ثقافتوں اور روایات کا احترام کرنے سے لوگوں کے درمیان اعتماد، تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جب ہم ایک دوسرے کی تہذیب اور ثقافت کو عزت دیتے ہیں، تو معاشرے میں باہمی سمجھ بوجھ گہری ہوتی ہے اور بھائی چارہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ ان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر ثقافتی ہم آہنگی پر زور دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے یہ سنسکرت شلوک شیئر کیا

وزیراعظم مودی نے جو سنسکرت شلوک شیئر کیا، وہ انسان کے کردار، فہم اور طرزعمل کی اہمیت کو بیان کرتا ہے:

“देशाचारान् समयाञ्जातिधर्मान् बुभूषते यस्तु परावरज्ञः।
स तत्र तत्राधिगतः सदैव महाजनस्याधिपत्यं करोति॥“

اس شلوک کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص مختلف ممالک کی ثقافتوں، روایات اور سماجی اقدار کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے، اس میں صحیح اور غلط کی پہچان پیدا ہو جاتی ہے اور وہ بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

عالمی احترام حاصل کرنے کا راز

شلوک کے مطابق جو شخص مختلف تہذیبوں اور روایات کا احترام کرتا ہے، وہ جہاں بھی جاتا ہے، وہاں عزت و احترام حاصل کرتا ہے۔ ایسا باعلم اور حساس انسان نہ صرف عوام بلکہ دانشوروں اور اہل علم کے درمیان بھی اپنی مثبت شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔

اس سے پہلے بھی اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا

وزیراعظم مودی گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر قدیم سنسکرت سبھاشِتوں کے ذریعے مختلف سماجی اور اخلاقی پیغامات دے رہے ہیں۔اس سے قبل 26 جون کو انہوں نے معروف شلوک “सङ्गच्छध्वं संवदध्वं” شیئر کیا تھا، جس کا مفہوم تھا کہ سب لوگ مل کر چلیں، ایک آواز میں بات کریں اور اپنے خیالات و مقاصد میں یکجہتی پیدا کریں، جس طرح قدیم زمانے میں دیوتا اتفاقِ رائے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے تھے۔

جمہوریت اور آزادی کی اہمیت پر بھی اظہار خیال

اس سے قبل “سمودھیا  ہتیہ دیوس“ کے موقع پر بھی وزیراعظم مودی نے ایمرجنسی کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے آزادی کی اہمیت پر ایک سنسکرت شلوک شیئر کیا تھا، جس میں یہ پیغام دیا گیا تھا کہ حقیقی خوشی، ذہنی سکون، اعلیٰ کامیابی اور بلند مقام صرف آزادی ہی سے حاصل ہوتے ہیں۔وزیراعظم مودی کی جانب سے مسلسل شیئر کیے جانے والے یہ سنسکرت شلوک سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہے ہیں، اور بہت سے لوگ انہیں بھارتی ثقافتی ورثے اور روایتی اقدار کے فروغ کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read