Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Highlights Blue Economy’s Role in India’s Growth: ’’ہندوستان کی ترقی میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے بلیو اکانومی‘‘، وزیر اعظم مودی نے وزیر مملکت جتیندر سنگھ کا مضمون شیئر کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بلیو اکانومی خوش حالی، پائیداری اور قومی طاقت کو یکجا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ایک مضمون کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں بلیو اکانومی کو بھارت کی ترقی کے لیے مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بلیو اکانومی خوش حالی، پائیداری اور قومی طاقت کو یکجا کرتی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے مضمون میں ساگرمالا منصوبہ، ڈیپ اوشن مشن اور ہرِت ساگر گائیڈ لائنز جیسے اہم اقدامات کو اجاگر کیا ہے جو سمندر کے وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے، جدت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر بھارت کی قیادت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ایک مضمون کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ لکھتے ہیں کہ بلیو اکانومی بھارت کی ترقی کا مرکز ہے، جو خوش حالی، پائیداری اور قومی طاقت کو ملاتی ہے۔ انھوں نے ساگر مالا، ڈیپ اوشین مشن اور ہرت ساگر گائیڈ لائنز جیسے اقدامات کو اجاگر کیا ہے جو سمندری وسائل کا بہتر استعمال ممکن بناتے ہیں اور بھارت کی عالمی سمندری حکمرانی میں قیادت کو مضبوط کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ یہ اقدامات بھارت کو عالمی سطح پر سمندری وسائل کے استعمال میں ایک مضبوط اور پائیدار ملک کے طور پر ابھارنے کی کوششوں کا حصہ ہیں، جو ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے اپنے مضمون میں اس حوالے سے حکومت کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read