وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ پی ایم مودی کے دور میں خواتین کے لیے جاری عوامی فلاحی اسکیموں نے خواتین کی زندگی میں بڑی تبدیلی لائی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر 51 سیکنڈ کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا کہ 11 سالوں میں ہماری ’’ناری شکتی‘‘ کی کامیابیاں ملک کے لوگوں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا ویڈیو
اس ویڈیو میں پی ایم مودی کی جانب سے اپنے 11 سال کے دور میں خواتین کے لیے چلائی جانے والی کئی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ’اُجّول یوجنا‘ کے تحت لاکھوں خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشن ملے، جس سے ان کی صحت اور طرز زندگی میں بہتری آئی۔ وہیں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم نے صنفی مساوات اور لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دیا۔ ’پردھان منتری مدرا یوجنا‘ نے خود روزگار کے لیے خواتین کو آسان قرض فراہم کر کے معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اضافہ کیا۔ ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت خواتین کے نام پر مکان کی ملکیت نے ان کے سماجی تحفظ کو مضبوط کیا۔ ان اسکیموں نے خواتین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
हमारी माताओं-बहनों और बेटियों ने वो दौर भी देखा है, जब उन्हें कदम-कदम पर मुश्किलों का सामना करना पड़ता था। लेकिन आज वे ना सिर्फ विकसित भारत के संकल्प में बढ़-चढ़कर भागीदारी निभा रही हैं, बल्कि शिक्षा और व्यवसाय से लेकर हर क्षेत्र में मिसाल कायम कर रही हैं। बीते 11 वर्षों में… pic.twitter.com/waTFeW5M9I
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2025
پی ایم مودی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب انھیں ہر قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، بلکہ تعلیم سے لے کر کاروبار تک ہر شعبے میں مثالیں قائم کر رہی ہیں۔ گزشتہ 11 سالوں میں ہماری ناری شکتی کی کامیابیاں ملک کے لوگوں کو فخر دلانے والی ہیں۔‘‘
Over the last 11 years, the NDA Government has redefined women-led development.
Various initiatives, from ensuring dignity through Swachh Bharat to financial inclusion via Jan Dhan accounts, the focus has been on empowering our Nari Shakti. Ujjwala Yojana brought smoke-free… https://t.co/FAETIjNJKk
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2025
ایک دوسری پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا کہ ’’پچھلے 11 سالوں میں این ڈی اے حکومت نے خواتین کی زیرقیادت ترقی کی نئی تعریف کی ہے۔ سوچھ بھارت کے ذریعے عزت کو یقینی بنانے سے لے کر جن دھن اکاؤنٹس کے ذریعے مالی شمولیت تک، مختلف اقدامات نے ہماری ناری شکتی کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اجّول یوجنا نے بہت سے گھروں میں دھوئیں سے پاک کچن کو یقینی بنایا۔ مدرا قرضوں نے لاکھوں خواتین کو اپنے سپنے سچ کرنے کے قابل بنایا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’پی ایم آواس یوجنا میں خواتین کے نام پر گھروں نے بھی اہم تبدیلی لائی ہے۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ نے بچیوں کے تحفظ کے لیے ایک قومی تحریک چلا دی ہے۔ سائنس، تعلیم، کھیل، سٹارٹ اپ اور مسلح افواج سمیت ہر شعبے میں خواتین بہترین کارکردگی کر رہی ہیں اور بہت سے لوگوں کو تحریک دے رہ ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



