Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Praises RSS for the First Time from Red Fort: پی ایم مودی نے لال قلعے کی فصیل سے پہلی مرتبہ کیا آر ایس ایس کا ذکر، جم کر کی تعریف

اپنے خطاب میں انھوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی بہت تعریف کی۔ 12 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پی ایم مودی نے لال قلعہ سے آر ایس ایس کا ذکر کیا ہے۔

79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے پہلی مرتبہ لال قلعے کی فصیل سے آر ایس ایس کا ذکر کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی بہت تعریف کی۔ 12 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پی ایم مودی نے لال قلعہ سے آر ایس ایس کا ذکر کیا ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں آر ایس ایس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’خدمت، لگن، تنظیم اور نظم و ضبط آر ایس ایس کی شناخت رہی ہے۔ آج میں ان رضاکاروں کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں جنہوں نے مادر ہند کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے اور اس کا 100 سالہ سفر ملک کو تحریک دیتا رہے گا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو فخر ہے کہ آر ایس ایس نے ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور آنے والی نسلیں اس سے سیکھتی رہیں گی۔

دریں اثنا خود انحصاری پر بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’اگر زندگی دوسروں پر منحصر ہو جائے تو خود مختاری کا سوال ہی ختم ہو جاتاہے اور اصل بدقسمتی تب شروع ہوتی ہے جب انحصار عادت میں تبدیل ہو جاتا ہے، جب ہم نے خود انحصاری چھوڑ کر کسی اور پر انحصار کر لیا تو ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ یہ عادت خطرے سے خالی نہیں ہے، اس لیے خود انحصاری کے لیے ہر لمحہ چوکنا رہنا ضروری ہے۔ روپیہ، پاؤنڈ یا ڈالر اس کا مفہوم بہت وسیع ہے، خود انحصاری کا براہ راست تعلق ہماری طاقت سے ہے۔ اگر ہم خود انحصار نہ ہوتے تو کیا ہم اس بات سے پریشان ہوتے کہ ہمیں ضروری سامان کون دے گا؟‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read