Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Praises Bhutan PM’s Ayodhya Visit: وزیر اعظم مودی نے بھوٹان کے وزیر اعظم کے شری رام جنم بھومی مندر دورے کا کیا خیرمقدم، کہا-شری رام دنیا بھر کے لوگوں کو دیتے ہیں طاقت

بھوٹان کے وزیر اعظم ٹوبگے نے، جو 3 سے 6 ستمبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، جمعہ کے روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایودھیا کے شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا کی اور مذہبی رسومات میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ شری رام کے اصول دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کو طاقت اور تحریک فراہم کرتے ہیں۔ ان کا یہ بیان بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے اور ان کی اہلیہ کی شری رام جنم بھومی مندر، ایودھیا، اتر پردیش میں حاضری کے بعد سامنے آیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’وزیر اعظم ٹوبگے اور ان کی اہلیہ کو شری رام جنم بھومی مندر، ایودھیا میں عبادت کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ شری رام کے اصول دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے طاقت اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بھوٹان کے وزیر اعظم ٹوبگے نے، جو 3 سے 6 ستمبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، جمعہ کے روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایودھیا کے شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا کی اور مذہبی رسومات میں شرکت کی۔ انھوں نے مندر کے احاطے کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بھوٹانی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم اتر پردیش حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر سوریہ پرتاپ شاہی نے ایئرپورٹ پر کیا۔ ان کا یہ دورہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی رشتوں کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایودھیا میں روحانی مصروفیات کے علاوہ بھوٹانی وزیر اعظم ٹوبگے نے بہار کے تاریخی شہر راجگیر میں نالندہ یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انھوں نے بھارت کے ساتھ علمی اور روحانی اشتراک پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ’’نالندہ کی روح ایک قدیم علم پر مبنی روایت ہے، جسے زندہ رکھنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھوٹان کو راجگیر میں ایک مندر بنانے کا موقع دینا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج نالندہ یونیورسٹی اس عظیم روایت کو آگے بڑھا رہی ہے، اور بھوٹان اس ‘نالندہ اسپرٹ’ کو دنیا بھر میں فروغ دینے اور اس کی پرورش میں اپنا حصہ ڈالے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read