Bharat Express DD Free Dish

Rajiv Gandhi Death Anniversary: راجیو گاندھی کی برسی پر وزیر اعظم مودی کا خراج عقیدت

راجیو گاندھی نے ملک میں ٹیکنالوجی اور مواصلاتی انقلاب کی شروعات کی۔ انہوں نے کمپیوٹر اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں کو فروغ دے کر بھارت کو جدید تکنیکی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو نئی سمت ملی۔

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ راجیو گاندھی کو ان کی برسی پرخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔راجیو گاندھی بھارت کے چھٹے وزیر اعظم تھے اور انہوں نے 1984 سے 1989 تک ملک کی قیادت کی۔ وہ بھارت کے سب سے کم عمروزیراعظم بنے تھے۔ ان کے دورحکومت کو جدید بھارت کی بنیاد رکھنے والے دور کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

راجیو گاندھی نے ملک میں ٹیکنالوجی اور مواصلاتی انقلاب کی شروعات کی۔ انہوں نے کمپیوٹر اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں کو فروغ دے کر بھارت کو جدید تکنیکی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو نئی سمت ملی۔انہوں نے جمہوریت میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے ووٹنگ کی عمر 21 سال سے کم کرکے 18 سال کر دی، جس سے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں زیادہ حصہ لینے کا موقع ملا۔ پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے اور خواتین کو ریزرویشن دینے کے وژن کو بھی راجیو گاندھی کی اہم پہل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

راجیو گاندھی کا ماننا تھا کہ تعلیم اور سائنس ہی بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ وہ نوجوانوں پر بھرپور اعتماد رکھتے تھے اور انہیں ملک کی ترقی کی اصل طاقت مانتے تھے۔ان کی قیادت میں بھارت نے عالمی سطح پر اپنی نئی شناخت قائم کی۔ انہوں نے جدید اور مضبوط بھارت کے تصور کو آگے بڑھایا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔واضح رہے کہ 21 مئی 1991 کو ایک خودکش حملے میں راجیو گاندھی کی موت ہوگئی تھی۔ ان کے خیالات اور وژن آج بھی لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انہیں بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا اور وہ ایک دور اندیش لیڈرکے طور پر ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس  اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read