وزیرِاعظم نریندر مودی 9 نومبر، اتوار کو اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ رَجَت جینتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ جینتی ریاست کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس دوران وزیرِاعظم ریاست کو 8140 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے، ساتھ ہی کسانوں کے لیے خصوصی مالی امداد کا اعلان بھی کریں گے۔
وزیرِاعظم مودی دوپہر تقریباً 12:30 بجے دہرادون پہنچیں گے، جہاں وہ رَجَت جینتی تقریب میں شرکت کے علاوہ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور ریاست کے مستقبل کے لیے مختلف اسکیموں کا اعلان کریں گے۔ وزیرِاعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ وزیرِاعظم کے دورے کو لے کر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ تقریب کے دوران عام شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم 8140 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن میں سے 930 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح اور 7210 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگِ بنیاد شامل ہے۔ یہ منصوبے پینے کے پانی، آبپاشی، تعلیم، توانائی، شہری ترقی، کھیل اور ہنر مندی جیسے اہم شعبوں سے وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیرِاعظم پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت ریاست کے 28 ہزار سے زائد کسانوں کو براہِ راست 62 کروڑ روپے کی مالی امداد جاری کریں گے۔ یہ رقم ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔
افتتاح ہونے والے منصوبوں میں دہرادون میں امرت یوجنا کے تحت 23 علاقوں کی آبی فراہمی اسکیم، پیتھوراگڑھ میں برقی سب اسٹیشن، سرکاری عمارتوں میں شمسی توانائی پلانٹ اور نالنی تال کے ہلدوانی اسٹیڈیم میں جدید ہاکی ایسٹرو ٹرف شامل ہیں۔ وزیرِاعظم دو بڑی آبی اسکیموں سونگ ڈیم پینے کے پانی کا منصوبہ (جو دہرادون کو 150 ایم ایل ڈی پانی فراہم کرے گا) اور نینی تال کا جمرانی ڈیم ملٹی پرپز پروجیکٹ (جو پینے کے پانی، آبپاشی اور بجلی پیداوار میں معاون ہوگا) کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ مزید جن منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، ان میں چمپاوت میں خواتین اسپورٹس کالج کی تعمیر اور نینی تال میں جدید ڈیری پلانٹ کی بنیاد شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



