نئی دہلی ۔پی ایم مودی کے ماہانہ پروگرام من کی بات کا 128 واں ایپی سوڈ اتوار کو نشر ہوا۔ پروگرام کے دوران پی ایم مودی نے مہابھارت اور دوسری جنگ عظیم کا احاطہ کیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کروکشیتر، سعودی عرب میں گیتا کی عوامی پیشکش اور مہاراجہ دگ وجے سنگھ کے عظیم کاموں کے بارے میں بھی بات کی۔ ہریانہ میں کروکشیتر کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے بتایا کہ کس طرح 3D، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگ کو دکھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ کروکشیترمیں مہابھارت کی عظیم جنگ ہوئی تھی اورآج جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، تھری ڈی لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے ذریعے اس دور کے تجربات کو ‘مہابھارت انوبھو کیندر’ میں دیکھایا جا سکتا ہے۔ مودی نے کہا کہ 25 نومبر کو اس مرکز کے مشاہدے نے انہیں مسرور کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں شرکت ان کے لیے باعثِ فخر رہی۔ یورپ اور وسطی ایشیا سمیت کئی ملکوں کے لوگوں نے اس میں حصہ لیا، جو گیتا سے عالمی سطح پر بڑھتی دلچسپی کی علامت ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کی شروعات میں سعودی عرب میں پہلی بار گیتا کی عوامی پیشکش ہوئی، جب کہ لٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا اور الجیریا کے فنکاروں نے بھی ایک عظیم گیتا فیسٹیول میں شرکت کی۔
بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نوانگر (گجرات) کے جام شاہب اور مہاراجہ دگوجے سنگھ کے انسانیت نواز کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پولینڈ کے یہودی بچوں کو پناہ دے کر انسانی ہمدردی
کی مثال قائم کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

