Bharat Express

PM Modi In Mumbai: وزیراعظم مودی نے ممبئی کو دیا تحفہ، میٹرو کے دو نئے روٹ کا کیا افتتاح، کہا- شہر کو بہتر بنانے میں ہوگا اہم کردار

Mumbai Metro: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ہر کسی کو لگتا ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی اور خوشحالی کے لئے کچھ ضروری کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم مودی ممبئی میں نئےمیٹرو روٹ کا افتتاح کرتے ہوئے۔

PM Modi In Mumbai: وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی میٹرو کی دو لائنوں کا افتتاح کیا، جس کی لاگت تقریباً 38,800  کروڑ روپئے ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ توسیع شدہ ہندوستان کی تعمیر میں ہمارے شہروں کا کردار سب سے اہم ہے۔ سال 2014 تک ممبئی میں صرف 11-10 کلو میٹر تک میٹرو چلتی تھی، لیکن ہماری ڈبل انجن کی حکومت نے میٹرو کے کام کو شاندار رفتار دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ممبئی کے لئے بے حد ضروری میٹرو ہے، چھترپتی شیوا جی ٹرمنل کی جدید کاری کا کام ہو، سڑکوں میں سدھار کا بہت بڑا پروجیکٹ ہو اور بالا صاحب ٹھاکرے جی کے نام سے آپلا دواخانے کی شروعات ہو، یہ ممبئی شہر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار آج ہندوستان بڑے خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کی ہمت دکھا رہا ہے، ورنہ ہمارے یہاں تو گزشتہ صدی کا ایک لمبا کال کھنڈ صرف غریبی کی بحث کرنا، دنیا سے مدد مانگنا، جیسے کرنے میں ہی گزرگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے، جب دنیا کو بھی ہندوستان کے بڑے بڑے عزائم پر بھروسہ ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کو لے کر دنیا میں اتنا مثبت پہلو اس لئے ہے کیونکہ آج سبھی کو لگتا ہے کہ ہندوستان اپنی استطاعت کا بہت ہی اعلیٰ طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔ آج ہندوستان بے مثال خود اعتمادی سے لبریز ہے۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ آج ہر کسی کو لگتا ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی اور خوشحالی کے لئے کچھ ضروری کام کر رہا ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ترغیب سے ‘سوراج’ اور ‘سُراج’ کا جذابہ آج کے ہندوستان میں ڈبل انجن سرکار میں جھلکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read