برازیل کی صدارت میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی صرف اجلاس تک محدود نہیں رہی، بلکہ انھوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے متعدد اہم لیڈران سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، باہمی تعاون بڑھانے اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس دوران وزیر اعظم مودی نے ریو ڈی جنیرو میں ہی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس سے بھی بات چیت کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی ہے جب ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ منگل کے روز وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کل برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مسٹر انٹونیو گٹیرس کے ساتھ بات چیت کی۔‘‘
Interacted with Mr. António Guterres, @UN Secretary General, on the sidelines of the BRICS Summit in Rio de Janeiro yesterday. @antonioguterres pic.twitter.com/kANyrUsZPh
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2025
پی ایم مودی نے کئی عالمی لیڈران سے کی ملاقات
ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان اقوام متحدہ میں اصلاحات، عالمی امن، پائیدار ترقی، اور جنوبی ایشیائی خطے کی سلامتی سے متعلق موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے عالمی جنوب (Global South) کی آواز کو مضبوط کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل کو عالمی ایجنڈے پر لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دریں اثنا پی ایم مودی نے کیوبا، یوروگوئے اور بولیویا کے صدور سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں، جہاں تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ریو ڈی جنیرو میں پی ایم مودی کی ان سفارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور سفارتی بصیرت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

