Urdu Conclave 2026

PM Modi Launches HPV Vaccination Campaign: وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا کیا آغاز، کہا- یہ ناری شکتی کو مضبوط بنانے کی اہم پہل

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حمل کے دوران غذائی قلت ماؤں کی زندگی کے لیے بڑا خطرہ بنتی تھی، جس کے پیش نظر محفوظ مادریت اسکیم شروع کی گئی تاکہ حاملہ خواتین کو مناسب غذائیت مل سکے۔ اس کے تحت خواتین کے بینک کھاتوں میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔

اجمیر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز راجستھان کے اجمیر سے سروائیکل کینسر کے خلاف ملک گیر ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر پانچ بچیوں کو HPV ویکسین لگائی گئی۔ اس قومی مہم کا ہدف ہر سال ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 14 سال عمر کی 1.15 کروڑ لڑکیوں کو ٹیکہ فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ ویکسین سرکاری ہیلتھ مراکز پر مفت دستیاب ہوگی۔

ناری شکتی کو بااختیار بنانے کی سمت قدم

مہم کے آغاز کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہمہ جہتی ترقی کے لیے پُرعزم ہے اور اجمیر سے شروع ہونے والی HPV ویکسینیشن مہم خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا گیا جبکہ نوجوانوں کو تقرری نامے بھی تقسیم کیے گئے۔

خواتین کی فلاح کے لیے چلا رہی ہیں متعدد اسکیمیں

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب خاندان میں ماں بیمار ہوتی ہے تو پورا گھر متاثر ہوتا ہے، لیکن اگر ماں صحت مند ہو تو خاندان ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اسکیمیں چلا رہی ہیں۔

خواتین کی صحت کے لیے حکومتی اقدامات

انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے بیت الخلا کی کمی کے باعث خواتین اور طالبات کو شدید مشکلات اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے کئی بچیاں اسکول چھوڑ دیتی تھیں۔ حکومت نے اس مسئلے کو حساس سماجی چیلنج سمجھتے ہوئے مشن موڈ میں حل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حمل کے دوران غذائی قلت ماؤں کی زندگی کے لیے بڑا خطرہ بنتی تھی، جس کے پیش نظر محفوظ مادریت اسکیم شروع کی گئی تاکہ حاملہ خواتین کو مناسب غذائیت مل سکے۔ اس کے تحت خواتین کے بینک کھاتوں میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے اجولا گیس اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مائیں دھوئیں والے چولہوں کے باعث صحت کے مسائل کا شکار رہتی تھیں، جسے ختم کرنے کے لیے صاف ایندھن کی سہولت فراہم کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تمام اقدامات اس لیے ممکن ہوئے کیونکہ حکومت اقتدار کے جذبے سے نہیں بلکہ حساسیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read