WHO Praises For HPV Vaccine: وزیر اعظم مودی کا بیٹیوں کے لیے بڑا ’حفاظتی اقدام‘، ایچ پی وی ویکسین مہم پر عالمی ادارۂ صحت کی بھرپور ستائش
مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی یہ مہم بھارت میں خواتین میں تیزی سے پھیلنے والے سروائیکل کینسر کے خاتمے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی بیٹیوں کی صحت اور محفوظ مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ پروگرام آنے والی نسلوں کو ایک جان لیوا بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
PM Modi Launches HPV Vaccination Campaign: وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا کیا آغاز، کہا- یہ ناری شکتی کو مضبوط بنانے کی اہم پہل
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حمل کے دوران غذائی قلت ماؤں کی زندگی کے لیے بڑا خطرہ بنتی تھی، جس کے پیش نظر محفوظ مادریت اسکیم شروع کی گئی تاکہ حاملہ خواتین کو مناسب غذائیت مل سکے۔ اس کے تحت خواتین کے بینک کھاتوں میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
PM Modi to Visit Rajasthan: ملک کی بیٹیاں صحت مند اور خوشحال ہوں، ہم کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی
حکومت کی جانب سے محفوظ اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے عزم کے تحت نونیرا اور پروان اکواڑ بڑی پینے کے پانی کی اسکیموں کے متعدد پیکیجز کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔ روزگار کے مواقع بڑھانے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے تحت وزیر اعظم راجستھان کے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں منتخب 21,800 سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامے بھی تقسیم کریں گے۔
PM Modi to visit Ajmer on February 28: وزیراعظم مودی 28 فروری کو راجستھان دورے پر، 16,680 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے
قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم مودی راجستھان کے رینیوایبل انرجی زون (REZ) سے بجلی نکالنے کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم کا افتتاح کریں گے، جس میں پانچ 220 کے وی اور دو 400 کے وی گرڈ سب اسٹیشنز کے ساتھ متعلقہ ٹرانسمیشن لائنز بھی شامل ہیں۔
Massive fire breaks out in Ajmer: اجمیر کے ڈگی بازار میں واقع ایک ہوٹل میں زبردست آگ، 4 لوگوں کی موت، 5 لوگ زیر علاج
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمانشو جانگڈ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ اور پولیس کے کچھ اہلکاروں کی طبیعت بھی خراب ہوگئی
Bhagirath Choudhary’s Dharmik Yatra: مرکزی وزیر بھاگیرتھ چودھری کی دھارمک یاترا، 1300 کارکنوں کے ساتھ سنگم میں لگائی ڈبکی
اس پوری یاترا میں ایک خاص بات یہ تھی کہ مرکزی وزیر خود بار بار ہر کوچ کا دورہ کرتے اور کارکنوں سے بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے خود کارکنوں میں پانی، ناشتہ اور کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے۔ یاترا پر گئے تمام ہزاروں کارکنوں نے بھاگیرتھ چودھری کی کوششوں کو سراہا اور اس مثالی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
Khawaja Gharib Nawaz’s 813th Urs begins: اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے 813ویں عرس کی شروعات، بلند دروازہ پر ہوئی پرچم کشائی
کہا جاتا ہے کہ برسوں پہلے جب بلند دروازہ پر جھنڈا لہرایا جاتا تھا تو یہ جھنڈا آس پاس کے علاقوں تک نظر آتا تھا۔ حالانکہ، وقت کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافہ ہوا اور مکانات کی تعمیر کی وجہ سے یہ منظر کم نظر آتا ہے۔
A letter to PM Modi: اجمیر شریف درگاہ کے سروے معاملے پر سابق بیوروکریٹس اور سفارت کاروں کے ایک گروپ نے پی ایم مودی کو لکھا خط، کہا-آپ نے بھی بھیجی تھی چادر
یہ خیال مضحکہ خیز ہے کہ ایک متقی بزرگ، ایک فقیر، جو برصغیر پاک و ہند کی منفرد صوفی تحریک کا ایک لازمی حصہ تھا اور ہمدردی، رواداری اور ہم آہنگی کی علامت تھا، اپنے حق کے دعوے کے لیے کسی پر حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ اور مندر کو منہدم کر دے گا۔
Rajasthan govt. renamed Ajmer hotel Khadim: اجمیر کے تاریخی ’خادم‘ ہوٹل کا نام حکومت نے کردیا تبدیل، جانئے کیا رکھا ہے نیا نام
حکام کے مطابق دیونانی نے اجمیر میں کنگ ایڈورڈ میموریل کا نام ہندو فلسفی سوامی دیانند سرسوتی کے نام پر رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔ آر ٹی ڈی سی کی ایم ڈی سشما اروڑہ نے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کی میٹنگ کے بعد ہوٹل خادم کا نام بدل کر اجے میرو کرنے کا حکم دیا ہے۔
Ajmer Masjid Murder Case: اجمیر کی مدینہ مسجد میں مولوی کو پیٹ پیٹ قتل کردیا، مقتول کے بھائی کا الزام – ‘لوگ مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے’
''مولانا محمد ماہر (30) تھانہ علاقہ کے کنچن نگر میں واقع محمدی مدینہ مسجد میں رہتے تھے۔ جہاں کچھ بچے بھی ان کے ساتھ رہتے تھے۔ صبح 3 بجے کے قریب بچے چیختے ہوئے باہر آئے تو پڑوسیوں کو قتل کا علم ہوا۔ اس کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔





