Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Leads Massive Infrastructure Launch in Bhavnagar: وزیرِاعظم نریندر مودی نے بھاونگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

اس موقع پر گجرات کے وزیرِاعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دن کی شروعات میں وزیراعظم نے ’’سمندر سے سمردھی‘‘ نمائش کا معائنہ کیا۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز گجرات کے بھاونگر میں منعقدہ ’’سمندر سے سمردھی‘‘ پروگرام میں 34,200 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ بحری شعبے کے تحت وزیرِاعظم نے 7,870 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے شروع کیے جن میں ممبئی کے اندِرا ڈاک پر نیا انٹرنیشنل کروز ٹرمینل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کولکاتا کے شیاما پرساد مکھرجی پورٹ پر نئے کنٹینر ٹرمینل، پردیپ پورٹ پر کارگو سہولیات، کاندلا کے دین دیال پورٹ پر ملٹی پرپز کارگو برتھ اور گرین بایو-میتھانول پلانٹ، کار نکوبار میں سی وال کی تعمیر اور ورانسی و پٹنہ میں شپ ریپیر سہولیات کے منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیرِاعظم نے مرکز اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے 26,354 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا، جن کا مقصد جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ان منصوبوں میں چھارا پورٹ پر HPLNG ریگاسفیکیشن ٹرمینل، گجرات آئی او سی ایل ریفائنری میں ایکرلیک اینڈ اوکزو الکحل پروجیکٹ، 600 میگاواٹ گرین شو انیشی ایٹو، 475 میگاواٹ کے سولر فیڈر منصوبے (PM-KUSUM)، بادلی سولر پی وی پروجیکٹ اور دھوردو گاؤں کی مکمل شمسی توانائی سے روشنی شامل ہیں۔

مزید برآں وزیرِاعظم نے ایل این جی انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی کے اضافی منصوبے، ساحلی تحفظ، قومی شاہراہوں کی توسیع اور صحت و شہری نقل و حمل کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں بھاونگر کے سر ٹی جنرل اسپتال اور جام نگر کے گرو گووند سنگھ گورنمنٹ اسپتال کی توسیع اور 70 کلومیٹر قومی شاہراہ کو چار لین پر مشتمل کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیرِاعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دن کی شروعات میں وزیراعظم نے ’’سمندر سے سمردھی‘‘ نمائش کا معائنہ کیا اور بھاونگر میں ایک شاندار روڈ شو بھی کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read