Bharat Express DD Free Dish

Singer Kailash Kher praises PM Modi: روحانی شخصیت کے حامل ہیں پی ایم مودی، کسی نے بھی ان کی طرح سناتن دھرم کو عزت نہیں دی‘‘، معروف گلوکار کیلاش کھیر نے گائے پی ایم مودی کے گُن

آپریشن سندور کے لیے ان کے گانے کے بارے میں پوچھے جانے پر کیلاش کھیر نے کہا کہ انھوں نے وہ گانا ہندوستان کی مسلح افواج کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے کے لیے بنایا تھا۔

کیلاش کھیر۔ (فائل فوٹو)

اپنی بہترین آواز اور حب الوطنی کے لیے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار کیلاش کھیرنے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی جم کر تعریف کی۔ رجت شرما کے مشہور شو ’’آپ کی عدالت‘‘ میں کیلاش کھیر نے کہا کہ ’’مودی جی بہت پیارے لگتے ہیں، بہت ہی گہری آتما ہے۔ ہمارے سناتن دھرم، ہمارے سنتوں، ہمارے مہاپُرُشوں، ہمارے ثقافتی مقامات کو اس قدر احترام پہلے کبھی نہیں ملا۔‘‘

آپریشن سندور کے بعد فوجیوں کے لیے گایا تھا گانا

آپریشن سندور کے لیے ان کے گانے کے بارے میں پوچھے جانے پر کیلاش کھیر نے کہا کہ انھوں نے وہ گانا ہندوستان کی مسلح افواج کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے کے لیے بنایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے وہ گانا ہندوستانیوں کے فخر کے لیے گایا‘‘۔ کیلاش کھیر نے مزید کہا کہ وہ گانا محض ایک فن نہیں تھا، بلکہ کی وقت کی ضرور تھا۔

دہلی میں بی جے پی کی جیت پر بھی کیلاش کھیر نے دکھایا تھا اپنی آواز کا جادو

کیلاش کھیر، جنھیں 2017 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا، نے اس گانے کے بارے میں بھی بات کی، جو انھوں نے اس وقت بنایا اور گایا تھا جب دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ چوں کہ میرا تعلق دہلی سے ہے اور میں نے دہلی کی پریشانیاں دیکھی ہیں، اس لیے میں نے اس گانے میں اپنے دل کی بات پیش کی ہے، کیوں کہ لوگوں کو بیدار کرنا بھی ایک فنکار کا فرض ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کیلاش کھیر نے صوفی، فوک اور پاپ موسیقی کو نئی پہچان دی۔ ان کی آواز کی مخصوص کھنک اور روحانیت سے بھرپور انداز نے انھیں عالمی سطح پر مقبول بنایا ہے۔ بالی ووڈ، علاقائی زبانوں اور بین الاقوامی پروجیکٹس میں بھی ان کا منفرد انداز انھیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ حکومتِ ہند نے انھیں 2017 میں پدم شری سے بھی نوازا ہے، جو موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات کا نمایاں اعتراف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read