پہلگام حملے کے ایک ماہ بعد جب پی ایم مودی راجستھان پہنچے تو دہشت گردی کے خلاف ان کا موقف بہت سخت نظر آیا۔ وزیر اعظم مودی نے سرحد کے قریب سے دنیا کو ایسا پیغام دیا جسے پاکستان کبھی نہیں بھولے گا۔ پی ایم مودی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن سندور کے بارے میں جارحانہ لہجے میں بات کی۔پی ایم مودی نے کہاکہ پاکستان ایک بات بھول گیا، اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے، ٹھنڈا ہے، لیکن مودی کا خون گرم ہے، اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ قیمت پاکستانی فوج ادا کرے گی۔پی ایم مودی نے کہاکہ آج، آپ کے آشیرواد اور فوج کی بہادری سے، ہم نے وہ عہد پورا کر دیا ہے۔ ہماری حکومت اور تینوں فوجوں نے ایسا جال بچھا دیا کہ پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا۔
#WATCH | #OperationSindoor | Rajasthan | Addressing a public rally in Deshnoke, Bikaner, PM Modi says, “… Modi ka dimaag thanda hai lekin lahu garam hota hai. Modi ki nasson mein, lahu nahin, garam sindoor beh raha hai…”
“Pakistan can never win in a direct fight with India.… pic.twitter.com/GLsArMBqP6
— ANI (@ANI) May 22, 2025
دنیا کو پیغام دیتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کے سب سے بڑے ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں، دنیا اور ملک کے دشمنوں نے بھی دیکھا ہے کہ جب سندور بارود میں بدل جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہاکہ یہ ایک اتفاق ہے کہ پانچ سال پہلے جب بالاکوٹ میں فضائی حملہ ہوا تھا، میرا پہلا جلسہ راجستھان میں ہی بارڈر پر ہوا تھا، یہ ویر بھومی کی تپسیا ہے کہ ایسے اتفاقات ہوتے ہیں، اب آپریشن سندور ہوا، تو اس کے بعد میرا پہلا جلسہ یہاں بیکانیر میں ہو رہا ہے، میں نے راجستھان کے بارڈر پر راجستھان میں کہا تھا کہ فضائی حملے کے بعد جب میں یہاں آیا تو اس سرزمین پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس ملک کو جھکنے نہیں ہونے دوں گا۔
#WATCH | Rajasthan | Addressing a public rally in Deshnoke, Bikaner, PM Modi says, “… Jo sindoor mitane nikle the, unhe mitti mein milaya hai… Jo Hindustan ka lahu bahate the, aaj katre katre ka hisab chukaya hai. Jo sochte the Bharat chup rahega, aaj gharon mein pade hain.… pic.twitter.com/dFkP60oz0S
— ANI (@ANI) May 22, 2025
پی ایم مودی نے کہا کہ پتہ نہیں پاکستان کا رحیم یار خان ایئربیس کب کھلے گا، یہاں سے سرحد کے بالکل پار ہے، وہ آئی سی یو میں ہے، بھارتی فوج کے درست حملے نے اس ایئربیس کو تباہ کردیا ہے۔ پی ایم مودی نے امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا عزم ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ پی ایم مودی نے کہاکہ آج، راجستھان کی سرزمین سے، میں ہم وطنوں کو بڑی عاجزی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ملک کے کونے کونے میں چل رہی ترنگا یاترا کے لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں۔ میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے،۔پی ایم مودی نے یہ بھی کہاکہ جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




