وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اپنے جاپان کے دورے کے دوران سابق جاپانی وزرائے اعظم یوشی ہیدے سوگا اور فومیو کِشیدا سے ملاقات کی۔ یوشی ہیدے سوگا نے 2020 سے 2021 تک جاپان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جب کہ فومیو کِشیدا 2021 سے 2024 تک وزیر اعظم رہے۔ دونوں رہنما حکمران جماعت ’’لبرل ڈیموکریٹک پارٹی‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی جمعہ کی صبح دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت-جاپان 15ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچے۔ اپنے دورے کے آغاز میں انھوں نے بھارت-جاپان اکنامک فورم سے خطاب کیا، جہاں انھوں نے غیر ملکی کمپنیوں کی بھارت میں بڑھتی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔
日本の前内閣総理大臣であり、日印協会会長でもある菅義偉氏と大変有意義な会談を行いました。会談では、印日協力の多様な側面や、さらなる深化の可能性について意見を交わしました。特に、テクノロジー、AI、貿易、投資などを含む幅広い分野で、いかに緊密な協力を築いていくかについて議論しました。… pic.twitter.com/K6ONfPtRO8
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2025
پی ایم مودی نے کہا کہ ’’JETRO (جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن) کے مطابق 80 فیصد جاپانی کمپنیاں بھارت میں اپنا کاروبار بڑھانا چاہتی ہیں اور 75 فیصد کمپنیاں منافع کما رہی ہیں۔ بھارت میں سرمایہ صرف بڑھتا نہیں، بلکہ کئی گنا بڑھتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کی ترقی کے پیچھے ’’Reform, Perform, Transform‘‘ یعنی اصلاحات، کارکردگی، اور تبدیلی کا ماڈل ہے۔ انھوں نے ’’ون نیشن، ون ٹیکس‘‘ یعنی جی ایس ٹی اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی گئی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہم نے سنگل ونڈو منظوری جیسے اقدامات کے ذریعے کاروباری عمل کو مزید سہل بنایا ہے۔‘‘
Had a wonderful meeting with the former Prime Minister of Japan, Mr. Fumio Kishida. He has always been a great advocate of closer India–Japan relations. We discussed the progress in our bilateral partnership across trade, critical technologies and human resource mobility. We also… pic.twitter.com/n3G3zczF3V
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2025
بھارت کی صلاحیت، جاپان کی ٹیکنالوجی
مودی نے بھارت اور جاپان کو تکنیکی انقلاب کے دو اہم ستون قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جاپان ٹیکنالوجی کا پاور ہاؤس ہے اور بھارت ٹیلنٹ کا۔ بھارت نے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیکنالوجی اور خلائی شعبے میں جرأتمندانہ اقدامات کیے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک نے صاف توانائی اور ماحول دوست مستقبل کے لیے مشترکہ کریڈٹ میکانزم پر معاہدہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

