بھارت کے پی ایم نریندر مودی نے انسٹاگرام پر 100 ملین یعنی 10 کروڑ فالوورز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے موجودہ قومی لیڈر بن گئے ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنی بڑی تعداد میں فالوورز موجود ہیں۔پی ایم مودی سال 2014 میں انسٹاگرام سے جڑے تھے اور اس کے بعد سے وہ اس پلیٹ فارم پر مسلسل سرگرم رہے ہیں۔ فالوورز کے معاملے میں وہ دیگر عالمی رہنماؤں سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بتائے جاتے ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 43 ملین فالوورز ہیں۔ اس طرح مودی کے فالوورز کی تعداد ٹرمپ کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔

کیا انسٹاگرام فالوورز سے براہ راست آمدنی ہوتی ہے؟
انسٹاگرام صرف فالوورز کی تعداد کی بنیاد پر کسی یوزر کو براہ راست پیسے ادا نہیں کرتا۔ کمائی اسی وقت ممکن ہوتی ہے، جب اکاؤنٹ پلیٹ فارم کی مونیٹائزیشن پالیسی پر پورا اترے اور اسے پروفیشنل یا کریئیٹر اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔ پی ایم نریندر مودی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک عوامی اور سرکاری حیثیت رکھتا ہے، نہ کہ تجارتی یا انفلوئنسر اکاؤنٹ۔ دستیاب معلومات کے مطابق انہیں انسٹاگرام سے کسی قسم کی ذاتی آمدنی حاصل نہیں ہوتی۔ سوشل میڈیا سے کمائی کے اصول عام کریئیٹرز اور انفلوئنسرز پر لاگو ہوتے ہیں، سیاسی عہدے پر موجود رہنماؤں پر نہیں۔
انسٹاگرام سے کمائی کے اہم طریقے
عام یوزریا کانٹینٹ کریئیٹرز انسٹاگرام کے ذریعے مختلف طریقوں سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان میں برانڈ پروموشن، اسپانسرڈ پوسٹس، ریلز ویوز، ورچوئل گفٹس اور ایفلی ایٹ مارکیٹنگ شامل ہیں۔ برانڈ اسپانسرشپ سب سے بڑا ذریعہ سمجھی جاتی ہے، جہاں کمپنیاں زیادہ اور متحرک فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کو اشتہاری پوسٹس کے بدلے ادائیگی کرتی ہیں۔ اسی طرح ریلز پر زیادہ ویوز آنے کی صورت میں بھی آمدنی ممکن ہوتی ہے، جو ویوز اور انگیجمنٹ پر منحصر ہوتی ہے۔ انسٹاگرام گفٹس فیچر کے تحت ناظرین کریئیٹرز کو ورچوئل اسٹارز بھیج سکتے ہیں، جن کی مالی قدر مقرر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ میں کریئیٹر کسی پروڈکٹ کا لنک شیئر کرتا ہے اور خریداری ہونے پر کمیشن حاصل کرتا ہے۔
انسٹاگرام مونیٹائزیشن کے قواعد
انسٹاگرام سے کمائی کے لیے پلیٹ فارم کی پارٹنر اور کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اکاؤنٹ کا پروفیشنل یا بزنس پروفائل ہونا، یوزر کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونا اور مواد کا جینون ہونا لازمی شرائط میں شامل ہے۔ پرائیویٹ اکاؤنٹس سے کمائی ممکن نہیں ہوتی جب کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی صورت میں مونیٹائزیشن بند کی جا سکتی ہے۔ عام طور پر 10 ہزار یا اس سے زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کو اسپانسرشپ کے بہتر مواقع ملتے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب چھوٹے کریئیٹرز کے لیے بھی کئی نئے آپشنز دستیاب ہیں۔ اس طرح واضح ہے کہ اگرچہ وزیر اعظم مودی کے انسٹاگرام پر کروڑوں فالوورز موجود ہیں، لیکن ان کی موجودگی کا مقصد عوامی رابطہ اور معلومات کی فراہمی ہے، نہ کہ ذاتی مالی فائدہ حاصل کرنا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
